1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نیا " سُپر فوڈ " بلو بیری

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏3 جون 2019۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    ماہرین نے ایک تحقیق کی ہے جس پتہ چلا ہے کہ اگر روزانہ 150 گرام بلیوبیریاں کھائی جائیں تو دل کے امراض کا خطرہ 15 فیصد تک ٹل سکتا ہے اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ بلیوبیری کے بعض اجزا خون کی روانی کو بہتر بناتے ہیں اور شریانوں اور رگوں کی سختی دور کرتے ہیں ۔ ۔ ۔
    یہ تحقیق یونیورسٹی آف ایسٹ اینجلیا کے ماہرین نے کی ہے جس میں 138 سے زائد فربہ خواتین و حضرات کو روزانہ 150 گرام بلیوبیری کھلائی گئی تھیں ۔ ۔ ۔ اس مطالعے میں شامل افراد کی عمر 50 سے 75 سال کے درمیان تھی اس تمام عرصے میں لوگوں میں کارڈیو میٹابولک سنڈروم یا سی ایم ایس کو نوٹ کیا گیا جس میں ذیابیطس، بلڈ پریشر اور دیگر ایسے عارضوں کو دیکھا جاتا ہے جو دل کی بیماری کی طرف لے جاتے ہیں۔ اس کیفیت میں سب سے پہلے خون کی رگیں متاثر ہوتی ہیں ۔ ۔ ۔ چھ ماہ تک مسلسل بلیو بیری کھلانے کے بعد ماہرین نے نتیجہ اخذ کیا کہ بلیوبیری رگوں کی سختی کم کرتی ہیں اور خون کے بہاؤ کو بڑھاتی ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ 12 سے 15 فیصد تک کم ہوجاتا ہے ۔ ۔ ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں