1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نیا سال2014 مبارک

'مبارک باد' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏31 دسمبر 2013۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    [​IMG]
    الوداع 2013 اور خوش آمدید2014
    [​IMG]

    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    آیا ہے سال نیا دل میں آئے خیال کئی
    جو گزر چلے انہیں بھول جا
    دل میں بسا نئی ترنگ
    کاش یہ سال لائے
    اور سب کے لیے بہت کچھ لائے بلکہ میں دعا کرتی ہوں کہ آپکو، آپکی فیملی کو ہمیشہ اچھی صحت اور اچھی زندگی میں‌رکھے۔۔۔آپکے تمام جان و مال میں خوبصورت کامیابیاں، بابرکات کثیر،عزت و عقل، ایمانِ کامل، صحت، رزق، علم ، لمبی زندگی اور زندگی کی تمام خوشیاں جنکی آپکو خواہش ہو، اللہ تعالی آپکو سب عطا فرمائے۔۔۔آمین یا رب العالمین
    کچھ خوشیاں کچھ آنسو دیکر ٹال گیا
    جیون کا اک اور سنہرا سال گیا


    [​IMG]
    مسئلے تو پچھلے سال کے اپنی جگہ رہے
    سب سوچتے رہے کہ نیا سال آ گیا
    [​IMG]
    گزر گیا اک اور سال
    بند ہوا اک اور باب
    دروازے پہ کھڑا ہے نیا سال
    اللہ جانے کیا لایا ہے پیعام
    آنکھوں میں نئی رتوں کے خواب لیے
    خوش آئندہ لمحات کا پیام لیے
    ہونٹوں پہ روپہلی مسکان لیے
    مگر دہلیز کے اس پار کھڑا ہے گزشتہ سال
    نم مژگاں ہے، دل افسردہ ہے
    کہہ رہا ہے نئے سال سے
    آؤ دوست! جی آیآں نوں
    آو اندر آو میں تو اب چلتا ہوں
    مگر جاتے ہوئے کچھ کہنا ہے
    میرے دامن میں خوشیاں ہیں کم اور غم ہیں بہت
    اک عہد تمہیں مجھ سے کرنا ہو گا
    افسردہ دلوں کو گدگدانا ہو گا
    ہر دل میں خوشی کا دیپ جلانا ہو گا
    روتوں کو ہنسانا ہو گا
    اچھا اب خدا حافظ۔ اب میں چلتا ہوں۔

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]
    نیا سال مبارک2014
    [​IMG]
    وہ جسکے ہونے سے زندگی نغمہ سرائی ہے
    اسے کہنا کہ بھیگی جنوری پھر لوٹ آئی ہے
    [​IMG]
    نئے سال کی خوشیاں مبارک
    دعا ہے میری اللہ سے
    کہ آپ کی زندگی میں
    نئے سال کے ساتھ
    ڈھیروں خوشیاں آئیں
    ایسی خوشیاں
    جو دن میں آفتاب کی طرح روشن ہوں
    جو شام کے جگنوؤں کی طرح مسکرائیں
    جو رات کو ستاروں کی طرح جگمگائیں
    اللہ آپ کے آشیانے کو
    پھولوں کی طرح مہکا دے
    آپ کی زندگی کو
    جنت کی مثال بنا دے
    ماضی کی تلخ یادوں کو مٹا دے

    آمین

    [​IMG]
    2014 کی آمدسبکو مبارک ہو
    ہماری اردو ، پیاری اردو کی طرف سے تمام صارفین کو نیا سال مبارک
    [​IMG]
    یہ نیا سال مبارک ہو تمہیں
    عین ممکن ہے کہ کھوئی ہوئی منزل مل جائے
    اور کمزور سفینوں کو بھی ساحل مل جائے
    شائد اس سال ہی کچھ چین دلوں کو ہو نصیب
    شائد اس سال تمہیں زیست کا حاصل مل جائے
    یہ نیا سال مبارک ہو تمہیں
    صبح کے بھولے ہوئے شام کو شائد گھر آئیں
    اپنے غم خانوں میں چپ چاپ ہی خوشیاں در آئیں
    شائد اس سال جو سوچا تھا وہ پورا ہو جائے
    شائد اس سال تمہاری بھی مرادیں بر آئیں
    یہ نیا سال مبارک ہو تمہیں
    شائد اس سال شکستہ ہوں مصائب کی سِلیں
    شائد اس سال ہی صحراؤں میں کچھ پھول کھلیں
    راہِ ہستی کے دوراہے پہ اچانک اک دن
    شائد اس سال ہی کچھ بچھڑے ہوئے آن ملیں
    یہ نیا سال مبارک ہو تمہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    [​IMG]
    وطن عزیز کے لیے ایک دُعا ۔
    ہے تمنا کہ سال نو تجھ کو
    ہر مسرت سے ہمکنار کرے
    کھل اٹھیں پھول تیرے آنگن میں
    تو اگر خواہش بہار کرے

    مسکراہٹ لبوں پہ ہو رقصاں
    سارا عالم تجھی سے پیار کرے
    تجھ سے ہر رنج دور ہو جائے
    ہر خوشی تجھ پہ جان نثار کرے

    تیرے آنگن میں قافلے اتریں
    جھلملاتے ہوے ستاروں کے
    ہو کے بے اختیار اٹھ جائیں
    تیری جانب قدم بہاروں کے

    ہر نئی صبح تیرے دامن میں
    چاہتوں کے گلاب بھر جائے
    ہر حسیں شام اپنی رعنائی
    تیرے خوابوں کے نام کر جائے

    دیکھ کر تیرے رخ کی شادابی
    رنگ قوس و قزح نکھر جائے
    مسکراتی صدا حیات رہے
    تیرے قدموں میں کائنات رہے

    غم نہ دل میں کبھی اجاگر ہو
    شادمانی تیرا مقدر ہو
    آنے والے دنوں کی تابانی
    جانے والے دنوں سے بڑھ کر ہو
    آمین
    [​IMG][​IMG][​IMG]
    [​IMG]
     
    Last edited: ‏31 دسمبر 2013
    عفت فاطمہ، غوری اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    آپ تمام بہن بھائیوں بھتیجے ، بیٹیوں کو
    [​IMG] [​IMG] [​IMG]
    [​IMG] [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]

    دعا ہے کہ نیا سال عالم اسلام ، پاکستان اور ہماری پیاری اردو کے صارفین کیلئے بے پناہ خوشیاں لائے
    [​IMG]
     
    عفت فاطمہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم
    میری طرف سے تمام دوستوں کو دلی مبارک باد۔

    [​IMG]
     
    عفت فاطمہ اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں