1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نہ من بیہودہ ۔۔ می گردم

'اسلامی تصاویر' میں موضوعات آغاز کردہ از شاکرالقادری, ‏17 مئی 2011۔

  1. شاکرالقادری
    آف لائن

    شاکرالقادری ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2007
    پیغامات:
    38
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    نہ من بیہودہ ۔۔۔ تاج نستعلیق
    [​IMG]

    مولانا جلال الدین رومی کا کلامــــ تاج نستعلیق میں
    نہ من بے ہودہ گردِ کوچہ و بازار می گردم
    مذاق عاشقی دارم پئے دیدار می گردم
    خدایا رحم کن بر من پریشان وار می گردم
    خطا کارم گناہ گارم بہ حال زار می گردم
    شرابِ شوق می نوشم بہ گردِ یار می گردم
    سخن مستانہ می گویم ولے ہشیار می گردم
    ہزاراں غوطہ ہا خوردم دریں دریائے بے پایاں
    برائے گوہر معنی بدریا پار می گردم
    گہی خندم گہی گریم گہی افتم گہی خیزم
    مسیحا در دلم پیدا و من بیمار می گردم
    بیا جاناں عنایت کن تو مولانائے رومی را
    غلام شمس تبریزم قلندر وار می گردم

    اس ڈیزائن کی پی ایس ڈی فائل یہاں سے اتاریں ​
     
  2. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نہ من بیہودہ ۔۔ می گردم

    ایک تو مولانا روم کا کلام اور پھر اتنے خوبصورت فانٹ میں۔ یقین کریں جو خوشی اور تسکین محسوس ہوئی وہ بیان سے باہر ہے۔
    مولوی ہرگز نہ شد مولائے روم
    تا غلام شمس تبریزے نہ شد
     
  3. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نہ من بیہودہ ۔۔ می گردم

    سبحان اللہ ۔ کیا کہنے ، بہت خوب ۔
     
  4. شاکرالقادری
    آف لائن

    شاکرالقادری ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2007
    پیغامات:
    38
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    جواب: نہ من بیہودہ ۔۔ می گردم

    پسندیدگی کے لیے جملہ احباب کا شکر گزار ہوں۔
    اس سے پہلے کہ کوئی ترجمہ کی فرمائش کر دے ترجمہ حاضر خدمت ہے
    نہ من بے ہودہ گردِ کوچہ و بازار می گردم
    مذاق عاشقی دارم پئے دیدار می گردم

    میں یونہی بے مقصد ان بازوروں اور گلیوں میں نہیں گھوم رہا ہوں
    بلکہ میں اپنے ذوق عاشقی کے ہاتھوں مجبور ہوں اور اور اپنے محبوب کے دیدار کی طلب میں گھوم رہا ہوں
    خدایا رحم کن بر من پریشان وار می گردم
    خطا کارم گناہ گارم بہ حال زار می گردم



    میرے خدا مجھ پر رحم فرما میں بہت پریشانی کے عالم میں ہوں، انتہائی گنہ گار ہوں اوراس حالت زار میں گھوم رہا ہوں

    شرابِ شوق می نوشم بہ گردِ یار می گردم
    سخن مستانہ می گویم ولے ہشیار می گردم



    میں شوق کی شراب پیتا ہوں اور اپنے یار کا طواف کرتا ہوں
    باتیں تو مستانہ وار کرتا ہوں لیکن انتہائی ہشیاری سے گھوم رہا ہوں
    ہزاراں غوطہ ہا خوردم دریں دریائے بے پایاں
    برائے گوہر معنی بدریا پار می گردم



    میں نے اس بے پایاں دریا میں ہزاروں غوطے لگائے ہیں
    اور گوہر معانی تلاش میں دریا کے اس پار تک گھوم آیا ہوں
    گہی خندم گہی گریم گہی افتم گہی خیزم
    مسیحا در دلم پیدا و من بیمار می گردم



    کبھی ہنستا ہوں، کبھی روتا ہوں، کبھی گر پڑتا ہوں اور کبھی سنبھل کر کھڑا ہو جاتا ہوں
    میرا مسیحا تو میرے دل کے اندر موجود ہے اور میں بیمار پھر رہا ہوں
    بیا جاناں عنایت کن تو مولانائے رومی را
    غلام شمس تبریزم قلندر وار می گردم



    اے جان جاں! آ ۔۔۔! اور مولانائے روم پر عنایت فرما دے
    میں تو شمس تبریز کا غلام ہوں اور قلندرانہ گھوم رہا ہوں
     
  5. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نہ من بیہودہ ۔۔ می گردم

    سبحان اللہ
    محترم شاکر القادری صاحب بہت بہت شکریہ۔ اتنی خوبصورت اور اچھی شاعری پڑھنے کا موقع ملا آپ کی بدولت اور آپ کی تیار کردہ نمومہ تو بہت ہی پسند آیا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں