1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نہروں میں بسائے گئے 8 شہر ۔۔۔۔۔ تحریر : شفقت رسول

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏23 ستمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    نہروں میں بسائے گئے 8 شہر ۔۔۔۔۔ تحریر : شفقت رسول

    نہروں کے حوالے سے ہمیشہ دو شہروں کاذکر ہوتا رہتا ہے ایک ایمسٹرڈیم اور دوسرا وینس۔ حقیقت میں دنیا کے آٹھ شہر ایسے ہیں جہاں نہروں کی بہتات ہے۔ ویسے تو یہ شہر بھی بڑے خوبصورت ہیں لیکن نہروں نے ان کے حسن میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ہم ذیل میں اپنے قارئین کو ان شہروں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
    ۔1۔ برمنگھم (انگلینڈ)
    انگلینڈ کا شہر برمنگھم کوئی بڑا شہر نہیں لیکن یہ ایک خوبصورت شہر ہے اور نہروں کی وجہ سے خاصا مشہور ہے۔ اس کا نہروں کا نیٹ ورک بہت بڑا ہے حتیٰ کہ وینس بھی اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ شہر میں 100 میل تک نہریں رواں دواں ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ نہریں زیادہ پھیلی ہوئی ہیں اور ان میں زیادہ پانی بھی نہیں لیکن ان کی تعداد بہت زیادہ ہے۔
    ۔2۔ وینس (اٹلی)
    اس شہر کا نام یونان کی حسن کی دیوی وینس کے نام پر رکھا گیا۔ شہر تو ہے بہت خوبصورت لیکن یہاں کی نہروں کا جواب نہیں۔ اسے ''نہروں کا شہر‘‘ کہنے کی ایک وجہ ہے۔ اگرچہ برمنگھم کی نسبت یہ کم نہریں ہیں لیکن کچھ نہریں ایسی ہیں جو کہ وینس کی 150 نہروں کے نیٹ ورک کا مقابلہ کر سکتی ہیں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ سیاحوں کی زیادہ تر تعداد وینس کی نہروں کی وجہ سے یہاں آتی ہے۔ دوسری وجہ یہاں کی کشتیاں ہیں جو نقل و حمل کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔ اٹلی ایک ایسا ملک ہے جو کئی چھوٹے جزیروں پر مشتمل ہے اور یہ نہروں اور پلوں سے جڑا ہوا ہے۔
    ۔3 ۔ ایمسٹرڈم (ہالینڈ)
    تبت کے پانی دار شہروں کے بارے میں دعوی کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے خطوں کے وینس ہیں لیکن اگر ایمسٹرڈم کا ذکر کیا جائے تو وہ شمالی وینس کہلانے کا مستحق ہے۔ ایمسٹرڈم کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ پانی دار شہروں میں ہوتا ہے۔ اس کی نہروں نے شہر کے سطحی علاقے کا ایک تہائی حصہ گھیرا ہوا ہے۔ ایمسٹرڈم کی شہرت کی ایک وجہ اس کی خوبصورت نہریں ہیں اگرچہ یہ بھی کوئی اتنا بڑا شہر نہیں لیکن نہروں کی وجہ سے بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ ویسے تو ہالینڈ کو پھولوں کا ملک بھی کہا جاتا ہے لیکن ایمسٹرڈم کی دلکش نہروں نے اسے کچھ اور نام بھی دے دیئے ہیں۔
    ۔4 ۔ سُنر ہو (چین)
    اگر ہم چین کے مشرق کی طرف جائیں تو جیانگ سُو صوبے میں سُنر ہو شہر پہنچ جاتے ہیں۔ یہاں دنیا کا قدیم ترین نہری نظام دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس کی آبی گزر گاہ شہر سے ٹکراتی ہے اور سیاحوں کو واٹر سائیڈ باغات کا نظارہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ علاقے کی تاریخی جگہوں کی ایک جھلک بھی نظر آتی ہے۔ اس سے اس علاقے کی ثقافت کے بارے میں بھی پتہ چلتا ہے۔
    ۔5 ۔ ایلپ پوزہا (بھارت)
    یہ شہر بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں واقع ہے اور اسے صحیح معنوں میں ''واٹرسٹی‘‘ کہا جاتا ہے۔ ایلپ پوزہا اس لئے مشہور ہے کہ یہ اس کا نیٹ ورک ہیک واٹر چیلنز کے ذریعے ایک دوسرے سے ملا ہوا ہے۔ اس علاقے میں وہ کشتیاں موجود ہیں جو سیاحوں کو پانی والے راستوں کی طرف لے جاتی ہیں۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ چھوٹی کشتی کے ذریعے جائیں۔ یہ کشتیاں رہنے کیلئے ضروری سامان سے لیس ہوتی ہیں۔ نہری کشتیاں ہائی ویز کی طرف لے جاتی ہیں جہاں بہت زیادہ ٹریفک ہوتی ہے اور سیاحوں کو پرکشش جگہوں کی طرف لے جانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔
    ۔6 ۔کیپ کورل‘ فلوریڈا (امریکہ)
    امریکہ کو اس بات پر فخر ہے کہ یہاں بھی ایک ایسا شہر ہے جو ''کینال سٹی‘‘ کہلاتا ہے اور یہاں کی نہریں بہت دلکش اور سحرانگیز ہیں۔ اس شہر کا نام ہے کیپ کورل اور یہ امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع ہے۔ چونکہ نہری نظام ابھی نیا ہے (یہ 70 کی دہائی میں بنایا گیا تھا) اس لئے اس نے اردگرد کے گھروں کو اکٹھا کیا ہوا ہے۔ علاقے کے مکینوں کی اس نہری نظام تک رسائی ہو سکتی ہے اس کے لئے وہ اپنے گھروں کا عقبی صحن استعمال کر سکتے ہیں۔
    ۔7 ۔ گولڈ کوسٹ (آسٹریلیا)
    آسٹریلیا میں بڑے زبردست ساحل اور سیرگاہیں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں ناقابل یقین حد تک خوبصورت نہری نظام ہے۔ گولڈ کوسٹ کے سیاح کشتیوں کے ذریعے سیر کر سکتے ہیں اور خوشی کے مارے موجوں کے تلاطم پر تیر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ قریبی پہاڑوں پر بھی جا سکتے ہیں۔ آسٹریلیا میں نہریں کمال کی ہیں اور ورائٹی اس قدر ہے کہ وہ سیاحوں اور مہم جوئی کے شائق لوگوں کیلئے پہلی منزل قرار پاتا ہے۔
    ۔8 ۔ سٹاک ہوم (سویڈن)
    سکینڈے نیویا کے خوبصورت ملک سویڈن کا دارالحکومت سٹاک ہوم بھی خوبصورت نہروں کی وجہ سے اپنی ایک الگ شناخت رکھتا ہے۔ سٹاک ہوم کو بھی ''گریٹ کینال سٹی‘‘ کہا جاتا ہے اور اس کی وجہ سمجھ میں آتی ہے کیونکہ یہ شہر بذات خود 14 جزائر پر تعمیر کیا گیا ہے جو57 پُلوںکے ذریعے جڑے ہوئے ہیں۔ اس پھیلے ہوئے نیٹ ورک کی وجہ سے نہروں کے ذریعے ہر قسم کی نقل و حمل ہو سکتی ہے۔ آپ کشتی کی سیر کر سکتے ہیں ،کرائے پر کشتی بھی لے سکتے ہیں۔ ان لوگوں کیلئے یہ بہت دلچسپ ہو سکتا ہے جو ایک مربوط نہری نظام کا تجربہ حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یاد رکھیئے یورپ میں صرف وینس ہی ایسا شہر نہیں جو خوبصورت نہروں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے بلکہ اور بھی آبی گزر گاہیں ہیں۔ آپ مذکورہ بالا شہروں میں بھی جا سکتے ہیں۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں