1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نُطق، بر دوشِ صبا جب ترے در تک پہنچا ۔۔مقصود علی شاہ

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏24 نومبر 2019۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    نُطق، بر دوشِ صبا جب ترے در تک پہنچا
    میرا ہر حرفِ دُعا بابِ اثر تک پہنچا

    ویسے تو صیغۂ متروک ہی تھا حرفِ طلب
    معتبر ہو گیا جب تیری نظر تک پہنچا

    قافلے والے سُبک رو تھے، مجھے چھوڑ گئے
    مَیں اکیلا ہی تری راہگُزر تک پہنچا

    خامشی قریۂ انعام میں تھی مُہر بہ لب
    ایک اظہار مگر دیدۂ تر تک پہنچا

    نقشِ نعلین نے دی دید کے ما بعد نمود
    حرفِ تمثیل فقط شمس و قمر تک پہنچا

    آنکھ کے کھُلتے ہی وہ سامنے تھا شہرِ کرم
    عرض کا سارا سفر، اذنِ سفر تک پہنچا

    شامِ تسکین میں ڈھل آیا زمانوں کا فراق
    طائرِ شوق کہ جب تیرے شجر تک پہنچا

    آپ نے خود ہی بُلاوے کا رکھا اذن مدام
    حوصلہ اپنا تو بس بارِ دگر تک پہنچا

    شہرِ آسودہ میں آ لپٹی کرم کی خوشبو
    اِک مسافر رہِ بے سمت سے گھر تک پہنچا

    مطمئن ہیں کہ مدینے میں ہیں آئے عاصی
    نامۂ زیست شفاعت کے نگر تک پہنچا

    بعد میں آیا وہ مقصود تسلی بن کر
    دُکھ مرا پہلے تو آقا کی خبر تک پہنچا
    ----
    Maqsood Ali Shah
    مقصود علی شاہ




     
  2. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    خامشی قریۂ انعام میں تھی مُہر بہ لب
    ایک اظہار مگر دیدۂ تر تک پہنچا

     
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    آپ نے خود ہی بُلاوے کا رکھا اذن مدام
    حوصلہ اپنا تو بس بارِ دگر تک پہنچا

     
  4. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    مطمئن ہیں کہ مدینے میں ہیں آئے عاصی
    نامۂ زیست شفاعت کے نگر تک پہنچا

     
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    بعد میں آیا وہ مقصود تسلی بن کر
    دُکھ مرا پہلے تو آقا کی خبر تک پہنچا

     
  6. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ - جزاک اللہ
     
  7. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالٰی آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں