1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نوحے اور مرثیے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از کاشفی, ‏15 جنوری 2008۔

  1. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    السلام علیک یا زینبِ کبریٰ سلام علی قلبِ زینب الصبور


    جب ہو کے رہا قید سے گھر جائے گی زینب
    گھبرائے گی زینب
    جب ہو کے رہا قید سے گھر جائے گی زینب
    گھبرائے گی زینب

    آغوش کے پالوں کو کہاں پائے گی زینب
    گھبرائے گی زینب
    جب ہو کے رہا قید سے گھر جائے گی زینب
    گھبرائے گی زینب

    بن بھائی کے ویران نظر آئے گا مدینہ
    ہو گا یہ خرینہ
    پوچھے گی یہ صغرہ تو تڑپ جائے گی زینب
    گھبرائے گی زینب
    جب ہو کے رہا قید سے گھر جائے گی زینب
    گھبرائے گی زینب

    چھائے گی روضے پہ محمد:saw: کے اداسی
    روئے گی نواسی
    اشکوں میں لہو قلب کا برسائے گی زینب
    گھبرائے گی زینب
    جب ہو کے رہا قید سے گھر جائے گی زینب
    گھبرائے گی زینب

    کیا دل پہ گزر جائے گی اپنے ہی مکان میں
    اور آہ و فغاں میں
    سنسان جو بیٹیوں کی جگہ پائے گی زینب
    گھبرائے گی زینب
    جب ہو کے رہا قید سے گھر جائے گی زینب
    گھبرائے گی زینب

    برچھی لگی سنے پہ لگا تیر گلے پر
    برباد ہوا گھر
    اب اکبر و اصغر کو کہاں پائےگی زینب
    گھبرائے گی زینب
    جب ہو کے رہا قید سے گھر جائے گی زینب
    گھبرائے گی زینب

    بے چینیاں بڑھ جائے گی ہو جائے گی مضتر
    یاد آئیں گے اصغر
    پانی کہیں تھوڑا سا اگر پائے گی زینب
    گھبرائے گی زینب
    جب ہو کے رہا قید سے گھر جائے گی زینب
    گھبرائے گی زینب

    ویران نظر آئے گا مکان کا ہر ایک حجرہ
    شق ہو گا کلیجہ
    اکبر سے بھتیجے کو کہاں پائے گی زینب
    جب ہو کے رہا قید سے گھر جائے گی زینب
    گھبرائے گی زینب

    آغوش کے پالوں کو کہاں پائے گی زینب
    گھبرائے گی زینب
    جب ہو کے رہا قید سے گھر جائے گی زینب
    گھبرائے گی زینب
     
  2. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    السلام علیک یا زینبِ کبریٰ سلام علی قلبِ زینب الصبور

    بھیا مجھے مقتل سے صدا کیوں نہیں دیتے
    بچ جاؤں یا جل جاؤں بتا کیوں نہیں دیتے

    غربت میں سہی پھر بھی ہے کونیں کے ملکہ
    پھولوں سے دروبام، سجا کیوں نہیں دیتے

    عابد :as: ، سردربار سہی کب سے کھڑی ہے
    تھک جائے گی زینب سلام اللہ علیہا کو بٹھا کیوں نہیں دیتے

    سر ننگے، بندھے ہاتھ، اتر آئی ہے زینب سلام اللہ علیہا
    بازار سے لوگوں کو ہٹا کیوں نہیں دیتے

    کچھ دیر سہی پھر بھی یہ رک جائے گی بارش
    نیزہ پہ ہی قرآن سنا کیوں نہیں دیتے

    کرتا ہے صفی عرض کہ اے ثانیء زہرا سلام اللہ علیہا
    نوحے یہ تیرے عرش ہلا کیوں نہیں ‌دیتے
     
  3. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    اللھم صل علی محمد:saw: وعلی آل محمد :saw:

    زخموں سے چور چور ہے زھراسلام اللہ علیہا کا لاڈلہ
    روکو ذرا یہ تیر تو سجدہ کریں ادا

    کیسے جواں بیٹے کی وہ لاش اٹھائے
    ٹوٹی ہوئی کمر ہے کہ عباس:as: چل بسا

    بھائی کی لاش پہ جو بہن رو کے گر پڑی
    میں جارہی ہوں شام مجھے کہہ دو الوداع

    امت نے خوب اجر رسالت:saw: دیا ہمیں
    تو بے کفن حسین :as: میں زینب سلام اللہ علیہا ہوں بے ردا​
     
  4. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    اللھم صل علی محمد:saw: وعلی آل محمد :saw: ​


    لوگوں ہے دکھ بھری ہائے زینب سلام اللہ علیہا کی داستاں
    مر کے بھی جس کی باہوں پہ رسیوں کے تھے نشاں

    بیٹے بھتیجے بھائی ظہر تک ہی مر گئے
    پچھلے پہر سروں سے بھی برقے اتر گئے
    خیمے جلے تو بن میں نکل آئیں بیبیاں

    اکبر:as: کے سر کو دیکھ کے نیزے کی نوک پر
    ہر ایک پوچھتا تھا یہ عابد:as: کو روک کر
    بتلا وہ مر گئی ہے کہ زندہ ہے اس کی ماں

    عباس:as: ہیں نہ اکبر:as: و قاسم:as: کی ذات ہے
    بے وارثی ہے قید ہے تاریخ رات ہے
    رو کر گزراتی ہیں شب و روز بیبیاں

    اصغر:as: سا شیرخوار بھی رن میں گزر گیا
    مسلم:as: کا لال شان سے مقتل میں مر گیا
    تاب سخن نہیں ہے کہ زینب سلام اللہ علیہا کرے بیاں

    نانا میں اپنی نسل لٹا کر ہوئی اسیر
    تشہیر ہو کے قید میں اب تو میں ہوں گوشہ گیر
    اس قید سے نہ جانے مجھے کب ملے اماں
     
  5. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    اللھم صل علی محمد:saw: وعلی آل محمد:saw:

    عاشورِ کا سورج ہے، قیامت کی گھڑی ہے
    بھائی کا، گلا کٹتا، بہن دیکھ رہی ہے
    مقتل میں کسی ماں کی، صدا گونج رہی ہے
    آ اے میرے حیسن میری گود میں آ جا
    آجا میرے بچے، میری آغوش میں آجا
    آجا میرے بچے، میری آغوش میں آجا

    میرے لیئے اے لال تو اصغر کی طرح ہے
    گودی میری گہوارا ہے بستر کی طرح ہے
    اس دھوپ میں دامن میرا چادر کی طرح ہے
    آ اے میرے حیسن میری گود میں آ جا
    آجا میرے بچے، میری آغوش میں آجا
    آجا میرے بچے، میری آغوش میں آجا

    میں ماں ہوں میرا دل، نہیں سینے میں سنبھلتا
    نازک یہ بدن تیرا یہ جلتا ہوا صحرا
    اور اس میں ستم یہ، نا کہ تو رہے گیا پیاسا
    آجا میرے بچے، میری آغوش میں آجا
    آجا میرے بچے، میری آغوش میں آجا

    میں گود میں لے لوں، تجھے سینے سے لگا لوں
    سینے پہ سکینہ کی طرح تجھ کو سُلا لوں
    سینے کے تیرے تیر میں پلکوں سے نکالوں
    آ اے میرے حیسن میری گود میں آ جا
    آجا میرے بچے، میری آغوش میں آجا
    آجا میرے بچے، میری آغوش میں آجا

    آکر میرے زانوں پہ جو سو جاتے تھے بیٹا
    چکی کی مشقت کے بھی پہلو، نہیں بدلا
    اب کیسے تجھے چھوڑ دوں مقتل میں اکیلا
    آ اے میرے حیسن میری گود میں آ جا
    آجا میرے بچے، میری آغوش میں آجا
    آجا میرے بچے، میری آغوش میں آجا

    تیری بھی تو اولاد ہے تو بھی تو پدر ہے
    اولاد کا غم کیا ہے تجھ کو بھی خبر ہے
    ہم بچے کا سہہ جائیں یہ کس ماں کا جگر ہے
    آ اے میرے حیسن میری گود میں آ جا
    آجا میرے بچے، میری آغوش میں آجا
    آجا میرے بچے، میری آغوش میں آجا

    تو لیٹ گیا تھک کے تو اسی جلتی زمین پر
    یہ کس کا لہو تو نے ملا روہے ہسی پر
    مت خاک پہ سو لال تیری تیری ماں ہے یہیں پر
    آ اے میرے حیسن میری گود میں آ جا
    آجا میرے بچے، میری آغوش میں آجا
    آجا میرے بچے، میری آغوش میں آجا

    جو دل پہ تیرے گزری میں سب دیکھ رہی تھی
    ہر لاش اٹھانے میں تیرے ساتھ گئی تھی
    اب بات وہ کہتی تجھے بچپن میں کہتی تھی
    آ اے میرے حیسن میری گود میں آ جا
    آجا میرے بچے، میری آغوش میں آجا
    آجا میرے بچے، میری آغوش میں آجا

    سلام یا حیسن :as:
     
  6. محمدعبیداللہ
    آف لائن

    محمدعبیداللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏23 فروری 2007
    پیغامات:
    1,054
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    سلام یا حیسن علیہ السلام
    لبیک یا حسین علیہ السلام
    سلام یا شہید کربلا
     
  7. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    شکریہ کاشفی صاحب
    سلام یاحسین :as:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں