1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نوجوان امریکی کوہ پیما کا اعزاز

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از محبوب خان, ‏30 دسمبر 2011۔

  1. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    پندرہ سالہ امریکی لڑکا جورڈن رومیرو دنیا کے سات براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا سب سے کم عمر انسان بن گیا ہے۔ وہ سنیچر کو براعظم انٹارکٹکا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ونسن پر پہنچے۔ ان کی والدہ کے مطابق رومیرو نے بدھ کو پہاڑ پر چڑھنا شروع کیا تھا اور سنیچر کو انہیں فون کیا اور بتایا کہ وہ ماؤنٹ ونسن کی چوٹی تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
    رومیرو کے والد اور سوتیلی والدہ پر مشتمل ان کی ٹیم کو امید ہے کہ وہ اتوار کی شام تک بیس کیمپ میں واپس پہنچ جائیں گے۔
    اس سے قبل کم عمر میں ساتوں براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز برطانوی کوہ پیما جارج ایٹکنسن کے پاس تھا جنہوں نے رواں برس مئی میں سولہ برس کی عمر میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔
    ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے جورڈن رومیرو نے چوٹیاں سر کرنے کا سلسلہ پانچ برس قبل شروع کیا تھا۔
    سنہ دو ہزار چھ میں دس برس کی عمر میں انہوں نے افریقہ کی ماؤنٹ کلی منجارو اور مئی دو ہزار دس میں تیرہ برس کی عمر میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی۔

    بشکریہ بی بی سی اردو
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں