1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نواز شریف کے بھارت کے ساتھ بیک ڈور ڈپلومیسی کے اعتراف پر تحفظات ہیں : میر واعظ

Discussion in 'خبریں' started by آصف احمد بھٹی, Jul 21, 2013.

  1. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    نواز شریف کے بھارت کے ساتھ بیک ڈور ڈپلومیسی کے اعتراف پر تحفظات ہیں : میر واعظ
    سرینگر (نوائے وقت نیوز) جموں و کشمیر حریت کانفرنس کے مرکزی رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ نوازشریف کی جانب سے بھارت سے بیک ڈور ڈپلومیسی کے آغاز کے اعتراف پر شدید تحفظات ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیری قیادت کو وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے بھارت سے بیک ڈور ڈپلومیسی کے آغاز کے اعتراف نے مایوس کیا ہے۔ توقع تو یہ تھی کہ نوازشریف کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ہونے والی 14 شہادتوں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عالمی سطح پر آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قیادت کی شمولیت کے بغیر بیک ڈور ڈپلومیسی ہو یا فرنٹ ڈور، یہ سلسلہ نتیجہ خیز نہیں ہو سکے گا۔​
     
    پاکستانی55 likes this.

Share This Page