1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نواز شریف قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہی باہر جائیں گے، وزیراعظم عمران خان

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏13 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    نواز شریف قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہی باہر جائیں گے، وزیراعظم عمران خان
    upload_2019-11-13_2-52-7.jpeg
    وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف قانونی تقاضے پورے کر کے باہر جائیں، حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔
    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملہ پر تبادلہ خیال اور حکومتی بیانیہ پر مشاورت کی گئی۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ نواز شریف کو صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک بھیجا جا رہا ہے۔ ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے قانونی پہلو فروغ نسیم دیکھ رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے واضح موقف دے چکی ہے۔ وہ قانونی تقاضے پورے کر کے باہر جائیں، حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

    وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ ڈیل کا تاثر درست نہیں ہے، احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے ترجمانوں کو نواز شریف کے علاج سے متعلق حکومتی موقف کا سیاسی تاثر زائل کرنے کی ہدایت کی۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں