1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نوازشریف کواسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل نہ کرنے کا فیصلہ

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏7 فروری 2019۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فی الحال واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ فیصلہ اسپیشل بورڈ کی جانب سے ملنے والی میڈیکل رپورٹ میں بتائے گئے خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔
    اسپیشل میڈیکل بورڈ کی جانب سے موصول ہونی والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو پہلے بھی ہارٹ اٹیک ہوچکے ہیں جب کہ نواز شریف کے گردے شوگر کی وجہ سے متاثر ہورہے ہیں۔
    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کی چھاتی کا ایکسرے نارمل ہےتاہم کولیسٹرول لیول بڑھنے سے ان کی شریانوں میں چربی پائی جاتی ہے ، جس سے شریانیں تنگ ہوگئی ہیں۔
    میڈیکل بورڈ نے سفارش کی ہے کہ نواز شریف کو ایسی جگہ رکھا جائے جہاں امراض قلب سے متعلقہ تمام طبی سہولتیں ایک ہی چھت تلے 24 گھنٹے میسر ہوں، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر اسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جائے گا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں