1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ننھے پاکستانی انجینئر نے دنیا کو حیران کردیا

Discussion in 'خبریں' started by پاکستانی55, Oct 15, 2014.

  1. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    [​IMG]
    لاہور(نیوزڈیسک) پاکستانی بچے نے کم عمرترین آئی ٹی سیکیورٹی سرٹیفائیڈ کا اعزازحاصل کرکے دنیا بھرمیں ملک کانام روشن کردیا ہے۔لاہور کے علاقے قلعہ لکشمن سنگھ سے تعلق رکھنے والے 8 سالہ محمد ہزیر نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی کا امتحان انٹرنیشنل کمپیوٹرڈرائیونگ لائسنس سے پاس کیا جہاں مجموعی طور پر ایک کروڑ 20 سے زائد طلبا تعلیم حاصل کررہے ہیں، ہزیر نے آئی ٹی سیکیورٹی کے امتحان میں 78 فیصد نمبرحاصل کئے۔محمدہزیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے راولپنڈی پولیس کی ویب سائٹ ہیک ہونے کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ ہماری حکومت کا سیکیورٹی لیول نہایت کمزور ہے جس بعد میں نے آئی ٹی سیکیورٹی کی کلاسز لینے کا فیصلہ کیا۔محمد ہزیر 3 بہن بھائیوں میں سب سے بڑا اورایک نجی اسکول میں چوتھی جماعت کا طالب علم ہے، ہزیرکے اہل خانہ اس کی اِس بڑی کامیابی پرپھولے نہیں سمارہے اورخاندان والوں کا کہنا ہے کہ ہزیر گھرمیں عام بچوں کی طرح کھیل کود کی بجائے لیپ ٹاپ کے ساتھ وقت گزارتا ہے جب کہ اس کے چھوٹے بہن بھائی بھی اس کی دیکھا دیکھی یہی کام کرتے نظر آتے ہیں۔
    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی لڑکی ارفع کریم رندھاوا نے 9 برس کی عمر میں مائیکروسافٹ پروفیشنل کا امتحان پاس کر کے کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ کا اعزاز حاصل کیا تھا تاہم وہ طویل علالت کے بعد جنوری 2012 میں 16 سال کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔
    http://dailypakistan.com.pk/daily-bites/11-Oct-2014/151546
     
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ایسے بچوں کی حفاظت کرنی چاھیے تاکہ ملک دشمن انہیں نقصان نہ پہنچائیں
     
  3. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ملک کے تجارتی طبقے یا سیاسی پارٹیاں ایسے لوگوں کو سپانسر کریں۔
     
    پاکستانی55 likes this.
  4. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ایسے ٹیلنٹ والے ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں ،ان کی حفاظت بے حد ضروری ہوتی ہے اور یہ حکومتی سطح پر ہونی چاھیے
     
  5. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    حکومت کی بجائے پرائیوٹ ادارے بہتر ہوسکتے ہیں۔۔۔
     
  6. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جو بھی کرے حفاظت ہونی چاھیے
     

Share This Page