1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نقش پا جب سے ہوا دل پہ حجر کی صورت ۔۔ محمد فیضان خاکی

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏16 فروری 2019۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    نقش پا جب سے ہوا دل پہ حجر کی صورت
    دل کا ہر داغ چمکتا ہے قمر کی صورت

    ہر خفی چیز نظر آتی ہے ظاہر باہر
    عشقِ سرکارِ مدینہ ‌ ہے سحر کی‌ صورت

    روز محشر تو خوشی ہوگی اسی کو حاصل
    جس کو ‌ اعمال نظر آئیں درر کی صورت

    جب کبھی پیارے نبیﷺ کا کوئی گستاخ ہوا
    ٹوٹ پڑتے ‌ ہیں سبھی اس پہ قہر کی صورت

    ان کی رحمت ہے بچا لیتی ہے طغیانی سے
    گرچہ غم آتے ہی رہتے ہیں لہر کی صورت

    ان کی رحمت جو کبھی جوش میں آئے پھر تو
    انگلیاں دیکھ لو ان کی ہیں نہر کی صورت

    ان ‌کی رحمت نہ چھپی ہے نہ چھپے گی خاکی
    ہر طرف ظاہر و باہر ہے دوپہر کی صورت
    ----
    محمد فیضان خاکی
    عالمی واٹسپ گروپ "بزم نعت" کا چوہترواں شاندار طرحی مشاعرہ
    فروری 2019
     
  2. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ - جزاک اللہ
     
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں