1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نعیم قیصر کی شاعری Hamd حمد

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالرزاق قادری, ‏24 جولائی 2012۔

  1. عبدالرزاق قادری
    آف لائن

    عبدالرزاق قادری ممبر

    شمولیت:
    ‏14 جون 2012
    پیغامات:
    164
    موصول پسندیدگیاں:
    121
    ملک کا جھنڈا:
    ہر شے میں نظر آتا ہے جب روپ تمہارا
    آنکھوں کی طلب کیوں ہے تیرا ایک نظارا

    قربان میں تیرے نام پہ، ہو ایک اشارہ
    یہ جان ہے کیا چیز تو ہے جان سے پیارا

    اس درجہ تیری یاد میں طاقت میرے مولا
    طوفاں میں گھری کشتی کو مل جائے کنارا

    ہر درد کا درماں اسے ہوتا ہے میسر
    جب یاد تجھے کرتا ہے کوئی درد کا مارا

    ٹھکرایا کسی نے تو تو نے مجھے سنبھالا
    اس سنگ صفت دور میں تو میرا سہارا​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں