1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نعت کیا ہے ؟؟

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏3 اکتوبر 2007۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    نعت کیا ہے ، قصر حسن و عشق کی تکمیل ہے
    نعت کیا ہے ، حکم ربی کی فقط تعمیل ہے

    نعت کیا ہے ، عشق کے ساغر میں غرقابی کا نام
    نعت کیا ہے ، میرے ہر جذبے کی سیرابی کا نام

    نعت ابواب محبت کا جلی عنوان ہے
    ہم غلامانِ پیمبر کی یہی پہچان ہے

    دل کے بنجر کھیت میں کرنیں اگا دیتی ہے نعت
    نقش باطل کے جبینوں سے مٹا دیتی ہے نعت

    نعت کیا ہے ، دست بستہ ان کی دربانی کا نام
    نعت کیا ہے ، روضہ اقدس پہ حیرانی کا نام

    نعت کیا ہے ، نکہتوں کی سرزمیں کا تذکرہ
    نعت کیا ہے ، سب حسینوں سے حسیں کا تذکرہ

    نعت کیا ہے ، ہجر میں سانسوں کی بیتابی کا نام
    نعت کیا ہے ، گنبدِ خضری کی شادابی کا نام

    نعت کیا ہے ، شہر جاں میں گرمی صلی علے
    نعت کیا ہے ، دل کے آئینے میں عکسِ مصطفی

    نعت کہنے کے لیے دل پاک ہونا چاہیے
    غرق الفت دیدہ نمناک ہونا چاہیے

    (ریاض حسین چودھری)​
     
  2. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    سبحان اللہ !!!
     
  3. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    سبحان اللہ العظیم۔۔۔ کیا کہنے اس عمدہ کلام کے۔

    اللہ تعالی نعت خوانانِ مصطفی :saw: کو سلامت و شاداب رکھے۔ امین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں