1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نعت میں کیسے کہوں ان کی رضا سے پہلے ۔۔ سید پروفیسراقبالؔ عظیم

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏23 اپریل 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    نعت میں کیسے کہوں ان کی رضا سے پہلے
    میرے ماتھے پہ پسینہ ہے ثنا سے پہلے

    نور کا نام نہ تھا عالمِ امکاں میں کہیں
    جلوۂ صاحب لولاک لما سے پہلے

    اُن کا در وہ درِ دولت ہے جہاں شام و سحر
    بھیک ملتی ہے فقیروں کو صدا سے پہلے

    اب یہ عالم ہے کہ دامن کا سنبھلنا ہے محال
    کچھ بھی دامن میں نہ تھا ان کی عطا سے پہلے

    تم نہیں جانتے شاید میرے آقا کا مزاج
    اُن کے قدموں سے لپٹ جاؤ سزا سے پہلے

    چشم رحمت سے ملا اشک ندامت کا جواب
    مشکل آسان ہوئی قصد دعا سے پہلے

    میری آنکھیں میرا رستہ جو نہ روکیں اقبالؔ
    میں مدینے میں ملوں راہ نما سے پہلے
    ----------
    (سیدپروفیسر اقبال عظیم )
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرےآمین
     
  4. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    میری آنکھیں میرا رستہ جو نہ روکیں اقبالؔ
    میں مدینے میں ملوں راہ نما سے پہلے
     
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    بہت خوب سبحان اللہ -جزاک اللہ
     
  7. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرےآمین
     
  8. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرےآمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں