1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نعت سرور کائنات

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏13 جون 2012۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    نعت سرور کائنات
    (طرحی مصرعہ)
    [​IMG]
    خدا کے نور کا مظہر تھی ان کی ذات لاثانی
    ہوا کرتی تھی قول و فعل سے تفسیر قرآنی


    نہ تھا ممکن کہ ہوتی ترجمانی ان کی سیرت کی
    سیاہی بھی بنا ہوتا سمندر کا اگر پانی


    لقب مشہور تھا بچپن سے صادق اور امیں ان کا
    رہا کردار بھی گویا چراغ بزم انسانی


    غلام ان کے کبھی دنیا کو خاطر میں نہیں لائے
    "رہے ہیں سر خمیدہ ان کے آگے تاج سلطانی"


    مکاں سے لامکاں تک ہے رسائی کا شرف حاصل
    دیا پیغام جو دنیا کو فطرت میں ہے لافانی


    زبوں حالی کا ہم الزام کیوں غیروں کو دیں آخر
    سبب اس کا ہوا ہے خود ہی اپنا طرز شیطانی


    سر محشر وہ ہو گا رحمت داور کے سائے میں
    عمل پیرا ہوا ہو گا جو سن کر حکم ربانی

    شہنشاہ دو عالم کا زبان پر نام آتے ہی
    درودوں کی صدا سے گونجتی ہے بزم عرفانی

    ہمارے لب پہ غوری شکر کے کلمات ہیں پیہم
    کہ اس ارض مقدس پر ملا اعزاز مہمانی۔



    عبدالقیوم خان غوری الجبیل الصناعیہ، سعودی عرب

    [​IMG]
     
  2. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت سرور کائنات

    ماشااللہ غوری بھائی جزاک اللہ
    اس میں عرش سے فرش تک کا ادراک کیا ہے آپ نے
    آپ کے ذوق و شوق کو سلام پیش کرتا ہوں غوری بھائی
     
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت سرور کائنات

    شکریہ نصراللہ بھائی
    آپ کی ہمت افزائی اک ایسی ادا ہے جس سے خوشی کو دوام حاصل ہوتا ہے۔



    میں نے ارفع کریم کیلئے بھی کچھ لکھا تھا، اس لنک کو چیک کریں:

    http://www.oururdu.com/forums/showthread.php?t=12251
     
  4. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت سرور کائنات

    جزاک اللہ۔۔۔بہت خوب۔۔
     
  5. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت سرور کائنات

    شکر ہے آپ کی نظر پڑی۔۔۔۔۔
    تعریف سن کر یا پڑھ کر حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
    اور بھی بہت سے غزلیں ہیں جو وقتا فوقتا پوسٹ کروں گا۔۔۔۔۔
    آپ کے لئے بہت سی دعائیں ۔۔۔۔۔
     
  6. سارا
    آف لائن

    سارا ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2011
    پیغامات:
    13,707
    موصول پسندیدگیاں:
    176
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت سرور کائنات

    :mashallah::a180:
     
  7. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت سرور کائنات

    آپ کی پسندیدگی کا شکریہ!۔

    حوصلہ افزائی ہوتی رہی تو اور بھی غزلیں پیش کروں گا۔
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت سرور کائنات

    سبحان اللہ غوری بھائی ۔ بہت محبت و عقیدت سے لبریز نعتیہ کلام ہے۔
    اللہ پاک آپکی عقیدت و شوق کے جذبات میں مزید اضافہ فرمائے۔ آمین
     
  9. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت سرور کائنات

    نعیم بھائی
    اسلام علیکم
    ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اعزاز ہے رحمت للعالمین۔
    آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں اللہ سبحانہ و تعالی فرماتے ہیں
    وَإِنَّكَ لَعَلى خُلُقٍ عَظِيمٍ (اور بلا شبہ آپ عظیم الشان اخلاق کے حامل ہیں)

    ہماری زندگی نامکمل ہے اگر ہماری رگ و جاں میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت جاگزیں نہ ہو!۔
    آپ کی عزت افزائی کا شکریہ۔
     
  10. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    جواب: نعت سرور کائنات

    غوری صاحب مدحت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اعزاز آپ کے حصے میں آیا۔ سبحان اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں