1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نعت رسول مقبول ﷺ (گلفام نقوی)

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏5 ستمبر 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    انہیں اپنا کہا ہے جب سے جینا آ گیا ہے
    سر ساحل عقیدت کا سفینہ آ گیا ہے
    خدا کا شکر ہے نام محمد ہے زباں پر
    میرے عاجز سے ہاتھوں میں نگینہ آ گیا ہے
    لگی ہے ہر گھڑی اب دل کو خواہش حاضری کی
    کھلے جب آنکھ تو دیکھوں مدینہ آ گیا ہے
    میں خوش ہوں زندگی داغ دھلنے لگ گئے ہیں
    کہ رحمت کی گھٹاؤں کا مینہ آ گیا ہے
    نہا کر آرہے ہیں عطر کی بارش میں جیسے
    مدینے کی مسافت میں پسینہ آ گیا ہے
    ہمیں دیکھو ہمیں گلفام کوئی غم نہیں ہے
    ہمیں ہر دکھ مٹانے کا قرینہ آ گیا ہے
    گلفام نقوی ​
     
    د پیخورگل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں