1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از ذوالقرنین کاش, ‏3 مئی 2008۔

  1. ذوالقرنین کاش
    آف لائن

    ذوالقرنین کاش ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2008
    پیغامات:
    383
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
    (محبوب کی سنت کو)
    محبوب کی سنت کو محبو ب سجاتے ہیں
    کرتے ہیں وہی جو کچھ آقا فرماتے ہیں
    وہ بندے ولی اللہ مولا کے پیارے ہیں
    جو در اک اللہ کے سر اپنا جھکاتے ہیں
    اصحاب رسول اللہ تھے اصل عباد اللہ
    کیونکہ کملی والے پر وہ دل جان لٹاتے ہیں
    عاشق جو نبی کے ہیں خود در پر جاتے ہیں
    محبوب کو وہ گھر گھر ہر گز نہ بلاتے ہیں
    وہ نقش کعبہ کا طواف نہیں کرتے
    حج بیت اللہ کے لیے خود مکہ جاتے ہیںx
    وہ ڈھول کی تاپوں پر مجرا تو نہیں کرتے
    پڑھ کر قرآن و سنت ایمان گرماتے ہیں
    اللہ کے سوا لوگو کوئی اور نہیںx داتا
    وہ توحید کی دعوت کو دنیا میںxپھیلاتے ہیں
    اقوال آئمہ کی تقلید نہیں کرتے !
    وہ حدیث رسول اللہ گھر گھر پہنچاتے ہیں
    اللہ کے ولیوں کی وہ عزت کرتے ہیں
    شرک وبدعت سےد امن کو چھڑاتے ہیں
    آقا کے صحابہ پر ہوتے نہں طعنہ زن
    غلامان محمد میں وہ نام لکھاتے ہیں
    راتوں کی تاریکی میں قیام مصلوں پر
    پڑھ پڑھ کے نوافل پھر اللہ کو مناتے ہیں
    اللہ ہی کے رنگ میںx وہ رنگے جاتے ہیں
    اور عرس قوالیوں پر وہ نہ وقت گنواتے ہیں
    انہیں دولت دنیا سے سروکار نہیں
    سامان تعیش کو وہ قدموں میں رُلاتے ہیں
    عبادت میںxریاضت میںxدیانت و شرافت میں
    وہ بندے بندوں کو اللہ سے ڈراتے ہیں​
     
  2. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    جزاک اللہ۔۔۔

    صلی اللہ علیہ وسلم
     
  3. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    ذوالقرنین بھائی ۔ اگر آپ نے ثواب کی خاطر یہ کلام بھیجا ہے۔ تو اللہ تعالی قبول فرمائے۔ آمین

    اس کلام کو اگر صرف تبلیغ کا نام ہی دیا جائے تو بہتر ہے۔

    کیونکہ نعت شریف تو سراسر شانِ رسول:saw:، ثنائے کمالاتِ رسول:saw: اور فضائل و کمالاتِ رسالت :saw: اور بارگاہ مصطفیٰ میں :saw: ایک امتی کا استغاثہ ہوتا ہے۔ جسے پڑھ کر دل خود بخود بارگاہ مصطفیٰ :saw: سے رشتہء غلامی میں جڑتا چلا جاتا ہے۔

    جبکہ یہاں تو غیر محسوس انداز میں محبتِ رسول:saw:، تعظیم اولیائے کرام رحمۃ اللہ علیھم کے عقیدے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
    اللہ تعالی ہمیں حق کو سمجھنے کو توفیق عطا فرمائے۔ آمین
     
  4. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ۔۔ :mashallah:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں