1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نعتﷺ نے سنبھالی ہے میری بے زبانی بھی ۔۔ مسعود علی شاہ

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏27 اکتوبر 2019۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    نعتﷺ نے سنبھالی ہے میری بے زبانی بھی
    معتبر ہُوئے جس سے حرف بھی، معانی بھی

    تیری نعت پڑھتا ہُوں، تیری نعت لکھتا ہُوں
    جاتے جاتے رکھ لوں گا ساتھ یہ نشانی بھی

    قبر کا ہے کیا دھڑکا، حشر کی ہے کیا تلخی
    نعت ہے جو کرتی ہے میری پاسبانی بھی

    مَیں بھی ہُوں ترا بَردہ، جیسے میرے آبا تھے
    نسبتِ تفاخر ہے راس بھی، پُرانی بھی

    تیرا نام لیں گے اور سُوئے خُلد چل دیں گے
    یونہی اپنا چلتا ہے نظمِ زندگانی بھی

    کیا عجب بہار آئی آمنہ کے گُلشن میں
    جشن میں ہُوئے شامل سارے آسمانی بھی

    تیرے ذِکر کے باعث لذتِ سخن قائم
    نعت سہل کرتی ہے میری سرگرانی بھی

    دھڑکنوں سے بُنتا ہُوں نعت کے نئے صیغے
    حرف کر نہیں پائے ایک ترجمانی بھی

    پہلے خود کو رکھتا ہُوں آل کے سفینے میں
    پھِر صحابہ کرتے ہیں کارِ بادبانی بھی

    آپ ہی نکھاریں اب، آپ ہی سنبھالیں گے
    اپنے ساتھ لایا ہُوں عجز و ناتوانی بھی

    جانتا ہُوں یہ تیرا جودِ خاص ہے ورنہ
    نعت کے نہیں لائق میری خوش بیانی بھی
    --------
    مسعود علی شاہ
    Maqsood Ali Shah


     
  2. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    تیرا نام لیں گے اور سُوئے خُلد چل دیں گے
    یونہی اپنا چلتا ہے نظمِ زندگانی بھی
     
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    کیا عجب بہار آئی آمنہ کے گُلشن میں
    جشن میں ہُوئے شامل سارے آسمانی بھی
     
  4. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    جانتا ہُوں یہ تیرا جودِ خاص ہے ورنہ
    نعت کے نہیں لائق میری خوش بیانی بھی
     
  5. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ & جزاک اللہ
     
  6. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالٰی آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں