1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏22 جنوری 2009۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    (از: خلیل یوسف صدیقی)

    پیئوں تو عشقِ محمد :saw: کے میکدے کی پیئوں
    چلوں جو سوئے مدینہ تو پا پیادہ چلوں

    جیئوں تو صورتِ سنگِ درِ حبیب رہوں
    مروں تو، آپ :saw: سے ملنے کی آرزو میں مروں

    یہی تو بات ضمانت ہے، سرفرازی کی
    رہوں تو عشق میں اُن :saw: کے ستم رسیدہ رہوں

    مروں تو دل میں‌ مرے دفن یہ تمنّا ہو
    اُٹھوں جو حشر میں، مَیں اُن :saw: کا نام لیکے اُٹھوں

    نہ علم ہے، نہ بصیرت، نہ حوصلہ، نہ شعور
    میں مدحِ شاہِ :saw: مدینہ لکھوں تو کیسے لکھوں

    بس اک پَل کے لیئے، ایک نعت کی خاطر
    "خدا مجھے نفسِ جبرئیل دے، تو کہوں"

    یہ آرزو ہے، مدینے کے راستہ پہ خلیل
    سرِ نیاز جُھکاتا قدم قدم پہ چلوں!
     
  2. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    اللھم صل علی سیدنا و مولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم
    السلام علیک ایھاالنبی ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
     
  3. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ھم تم ھوں گے دنگل ھو گا
    مہنگائ کا جنگل ھو گا

    گو شت ملے گا عید کے عید اب
    ہر دن بدھ اور منگل ھو گا

    اس تنحواہ میں اتنے بچے
    جس کے ھوں گے پاگل ھو گا
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37

    :soch: :soch: :soch: :soch: :soch: :soch: :soch: :soch: :soch:
    :soch: :soch: :soch: :soch: :soch: :soch: :soch: :soch:
    :soch: :soch: :soch: :soch: :soch: :soch: :soch:
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    وسیم بھائی ۔
    یہ نعت شریف کی لڑی میں‌ کیا لکھ ڈالا؟
    لگتا ہے مزاحیہ شاعری کی بجائے غلط لڑی میں‌لکھ ڈالا۔
    خیال رکھیں جناب
     
  6. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    دوست بہت اچھی نعت شیئر کی :mashallah:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں