1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نعتِ سرورِ کونین صلی اللہ عیلہ و آلہ وسلم

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از اشرف نقوی, ‏17 جولائی 2008۔

  1. اشرف نقوی
    آف لائن

    اشرف نقوی ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اگست 2006
    پیغامات:
    22
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم

    نہ ہے زمین سے نسبت ، نہ آسماں سے مجھے
    لگاؤ ہے تو فقط تیرے آستاں سے مجھے

    تِرا کرم ہے ، کہانی کے بیچ ہوں ، ورنہ
    نکالنے کو تھے یہ لوگ داستاں سے مجھے

    کھلے ہُوءے ہیں مرے دل میں گُل مودّت کے
    نہیں ہے خوف کوئی موسمِ خزاں سے مجھے

    میں مُشتِ خاک تھا ، لیکن تری عنایت نے
    اُٹھا زمیں سے ، ملایا ہے آسماں سے مجھے

    درود بھیجا نبی کی جو ذات پر اشرف
    سلام آئے نہ جانے کہاں کہاں سے مجھے

    اشرف نقوی

    السلام علیکم احبابِ!
    اپنی ایک تازہ نعت پیش کر رہا ہوں۔ آپ کو کیسی لگی؟ اپنی آراء سے نوازیے گا۔ آپ کا بہت بہت شکریہ۔
    آپ سب کا اپنا

    اشرف نقوی
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:

    سبحان اللہ ۔ نقوی صاحب ۔ بہت خوبصورت نعت شریف ہے۔
    خصوصاً یہ شعر مجھے بہت اچھا لگا اور ایک شعر یاد بھی آگیا

    یہ تیری نظر کا کمال ہے مجھے پوچھتے ہیں بڑے بڑے
    میں تو سنگِ‌راہِ نیاز تھا، تو نے اک نگینہ بنا دیا
     
  3. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    جزاک اللہ۔۔بہت خوبصورت :dilphool:
     
  4. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ۔۔ :mashallah:
     
  5. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    سبحان اللہ، بہت خوبصورت نعت لکھی ہے آپ نے۔ جزاک اللہ خیر۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں