1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نظر میں لے کے زیارت کی آرزو اب تک ۔۔ نوؔر محمد ابن بشیر

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏15 اگست 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    نظر میں لے کے زیارت کی آرزو اب تک
    بھٹک رہا ہوں مدینے میں کو بہ کو اب تک

    سنہری جالی کے پیچھے جو جلوہ فرما ہیں
    کھڑا ہوں اُن کی زیارت کو باوضوء اب تک

    خدا نے میرے نبی کو وہ رفعتیں بخشیں
    ازل کی صبح سے ہے اُن کی گفتگو اب تک

    کسی نظر نے نہیں دیکھا ہے حسیں تجھ سا
    جنا نہ تجھ سا کسی ماں نے خوبرو اب تک

    چلن پہ تیرے فدا ہیں ترے حلیف سبھی
    ترے ہی گن میں مگن ہیں ترے عدو اب تک

    جنھوں نے خود کو کیا ہے سُپرد آقا ﷺ کے
    وہی ہوئے ہیں زمانے میں سرخرو اب تک

    حبیب رب کی دعاؤں کے صدقہ ہی اے نورؔ
    بچی ہوئی ہے غلاموں کی آبرو اب تک
    -------
    نوؔر محمد ابن بشیر
    کوسہ، ممبرا، تھانہ، الہند ٢٢ ذی الحجہ ١٤٣٦ھ ٧ اکتوبر ٢٠١٥ء

     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں