1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ہیٹرک کرنیوالے دنیا کے کم عمر ترین باؤلر بن گئے

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏10 فروری 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ہیٹرک کرنیوالے دنیا کے کم عمر ترین باؤلر بن گئے

    پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ 16 سال اور 359 دن کی عمر میں ہیٹرک کا کارنامہ سرانجام دے کر دنیا کے سب سے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    تفصیل کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلا دیش کے تین کھلاڑیوں کو پے در پے آؤٹ کرکے تاریخ رقم کر دی ہے۔

    کم عمر فاسٹ بولر نسیم شاہ نے یہ ہیٹ ٹرک کا کارنامہ اپنے کیریئر کے چوتھے ہی ٹیسٹ میں ہی سرانجام دیا۔ انہوں نے راولپنڈی ٹیسٹ میں 3 بنگالی کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ ان کی باؤلنگ کا شکار بننے والوں میں نجم الحسین، تیج الاسلام اور محمد اللہ شامل ہیں۔
    پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز بھی قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم رہی۔ کھیل ختم ہونے پر بنگلا دیش نے چھ وکٹوں پر ایک سو چھبیس رنز بنائے۔ پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم چار سو پینتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

    بابر اعظم کل کے سکور میں اضافہ کیے بغیر ایک سو تینتالیس پر پویلین لوٹ گئے۔ حارث سہیل پچھتر اور اسد شفیق نے پینسٹھ رنز بنائے۔

    بنگلا دیش کی دوسری اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ رہا۔ ترپن رنز پر دونوں اوپنرز چلتے بنے۔
    نجم الحسن اڑتیس، تمیم اقبال چونتیس، سیف حسن سولہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دن کا کھیل ختم ہوا تو مومن الحق سینتیس اورلٹن داس صفر پر وکٹ پر موجود تھے۔ پاکستان کو اب بھی چھیاسی رنز کی برتری حاصل ہے۔
    یاد رہے کہ نسیم شاہ نے گزشتہ سال نومبر میں برسبین میں کھیلے جانیوالے میچ میں 16 سال کی عمر میں ڈیبیو کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کی تھی۔

    نسیم شاہ کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے دیر سے ہے۔ انہیں دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کا حصہ بنایا گیا تو 11 نومبر کو اس وقت ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا، جب وہ آسٹریلیا میں اپنا پہلا بین الاقوامی ٹیسٹ میچ کھیلنے کے منتظر تھے۔

    انہوں نے والدہ کے انتقال کے باوجود پاکستان واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا تو پاکستان اور آسٹریلیا کی اے ٹیموں نے پریکٹس میچ میں سیاہ ربن باندھ کر نسیم شاہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
    نسیم شاہ آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے نویں کم عمر ترین اور پہلے 16 سالہ کرکٹر ہیں۔ ان سے قبل پاکستان کے محمد عامر نے 2010-2009ء میں 18 برس سے کم عمر میں آسٹریلیا میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم میں شامل تیز ترین باؤلر ہیں۔

    پی سی بی پیپسی سٹارز انڈر 16 ایک روزہ ٹورنامنٹ کی دریافت نسیم شاہ نے 13 سال کی عمر میں ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ اپنے پہلے ہی میچ میں چار وکٹیں حاصل کیں اور کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
    نوجوان فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ قومی سکواڈ میں شمولیت ان کے خوابوں کی تعبیر ہے۔ ہر پروفیشنل کرکٹر ساری زندگی یہ دن دیکھنے کے لیے محنت جاری رکھتا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے ہمیشہ انہیں اپنی سٹرینتھ پر بولنگ کرنے کی ہدایت کی۔ دورہ آسٹریلیا میں بھی وہ اسی نسخے پر عمل کریں گے۔
    سابق آسٹریلین سپیڈ سٹار بریٹ لی بھی پاکستان کے نوجوان باؤلر نسیم شاہ کی باؤلنگ کے معترف ہیں۔ بریٹ لی کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ اتنی کم عمری میں بہت سمجھ دار باؤلر ہے۔ نوجوان فاسٹ باؤلر گیند کو دونوں جانب سوئنگ کرانے کا فن جانتا ہے۔
    خیال رہے کہ نسیم شاہ نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرکے یہ اعزاز اپنے والد کے نام کیا تھا۔

    میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا تھا کہ جب میں پانچ وکٹیں لوں گا تو کس کے نام کروں گا کیونکہ میری والدہ ٹی وی پر دیکھ رہی ہوں گی لیکن اب میں یہ کارکردگی اپنے والد کے نام کرتا ہوں۔
    ایک موقع پر فاسٹ باؤلر پریس کانفرنس کرتے ہوئے والدہ کا ذکر آنے پر آبدیدہ ہو گئے اور وہ پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔ یہ بھی یاد رہے کہ نسیم شاہ 5 وکٹیں حاصل کرنیوالے کم عمر ترین فاسٹ باولر بھی ہیں۔


     

اس صفحے کو مشتہر کریں