1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نخلِ اسلام کا ہم اس کو ثمر کہتے ہیں ۔۔ صاحبزادہ عبد السلام ثمر

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    نخلِ اسلام کا ہم اس کو ثمر کہتے ہیں
    وہ جسے والیِِِٕ انصاف نگر کہتے ہیں

    صَدَفِ دین کا نایاب گُہر کہتے ہیں
    گلشن ِ عدل کا سرسبز شجر کہتے ہیں

    بعد نعت ِ شہِ لولاک و ثناۓ صدیق ؓ
    منقبت اب کوٸی شایانِ عمرؓ کہتے ہیں

    کیسے تقدیر اسے لاٸی در ِ رحمت تک
    سر بہ سر ان کی دعاٶں کا اثر کہتے ہیں

    رخِ زیباۓ حقیقت پہ نکھار آیا ہے
    مطلعِٕ حق کی اسے تاب ِسحر کہتے ہیں

    اُسکی راۓ کے موافق بھی نصوص اتری ہیں
    شاہ کا مقتبس ِ فیض ِنظر کہتے ہیں

    جس سے ایوان ِ شیاطین لرز اٹھتے ہیں
    لہجہٕ ِ حق میں اسے صوت ِ عمرؓ کہتے ہیں

    اس کی سیرت سے جھلکتے ہوۓ نورِحق کو
    مظہر ِ شان ِ روایات و اثر کہتے ہیں

    وہ جوگویا ہو تو جاری ہو زباں پر حق بات
    نطق ِفاروقؓ کو معیار ِ خبر کہتے ہیں

    ان کی آغوش ِ کرم کا ہے رہین ِ منّت
    عہد ِ فاروقیؓ جسے عہد ِ غرر کہتے ہیں

    جو تولّاۓ علیؓ میں کریں تنقیص ِعمر ؓ
    ایسے لوگوں کو نمائندہ ِشر کہتے ہیں

    اسوہ ٕ شان ِعدالت کا ہے فیضان ِ ثمر
    آج حق بات جو بے خوف وخطر کہتے ہیں
    -----
    صاحبزادہ عبد السلام ثمر
     
    محمد شہزاد نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں