1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نجی اسکول انتظامیہ کی آنکھ میں شرم کا ایک قطرہ بھی نہیں، سپریم کورٹ

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏11 فروری 2019۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    سپریم کورٹ نے دو نجی اسکولوں سے توہین آمیززبان استعمال کرنے پرتحریری جواب طلب کرلیا۔
    سپریم کورٹ میں پرائیویٹ اسکول فیس کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ نجی اسکولوں کی انتظامیہ کی آنکھ میں شرم کا ایک قطرہ بھی نہیں، نجی اسکولوں سے بچے کتنی بیماریاں لے کرنکلتے ہیں۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ نجی اسکولوں نے عدالتی فیصلے پرچیف جسٹس کو خط لکھا، فیصلے میں تضحیک آمیززبان استعمال کی گئی۔
    وکیل نجی اسکول نے کہا کہ عدالت کی تضحیک کا کوئی ارادہ نہیں تھا، عدالتی فیصلے پرعمل کرکے فیس کم کردی ہے۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی فیصلے کے بعد کس قسم کی باتیں کی گئیں، اسکول انڈسٹری ہے یا پیسہ بنانے کا شعبہ ، نجی اسکولوں نے تعلیم کو کاروبار بنا دیا ہے، اسکولوں نے گھروں میں زہرگھول دیا ہے، نجی اسکول والے بچوں کے گھروں میں گھس گئے ہیں، نجی اسکول والے والدین سے ایسے سوال پوچھتے ہیں جن کا تصور نہیں کرسکتے، والدین بچوں کوسیرکرانے کہاں جاتے ہیں یہ پوچھنے والے پرائیویٹ اسکول والے کون ہوتے ہیں، نجی اسکولوں سے کیوں نہ نمٹ لیا جائے، حکومت کونجی اسکول تحویل میں لینے کا حکم دے دیتے ہیں۔
    عدالت نے اسلام آباد کے دونجی اسکولوں سے توہین آمیززبان استعمال کرنے پرتحریری جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کردی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں