1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نجم سیٹھی کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین مقرر، وزیراعظم نے منظوری دیدی

Discussion in 'کھیل کے میدان' started by آصف احمد بھٹی, Jun 24, 2013.

  1. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    نجم سیٹھی کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین مقرر، وزیراعظم نے منظوری دیدی
    لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نوائے وقت نیوز) وزیراعظم میاں نوازشریف کی جانب سے سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا قائم مقام چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ نجم سیٹھی آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ نئے قائم مقام چیئرمین پی سی بی کا نام آج اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوایا جائیگا جس کے بعد نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ میں بطور نگران چیئرمین پی سی بی عہدے کا چارج سنبھال لینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کی وزارت کی جانب سے قائم مقام چیئرمین پی سی بی کیلئے تین نام بھجوائے گئے تھے جن میں ماجد خان، چشتی مجاہد اور ممتاز رضوی کا نام شامل تھا جن کی منظوری کے بعد وہ نام اسلام آباد ہائیکورٹ کو پیش کیا جانا تھا تاہم گذشتہ روز وزیراعظم نے تینوں ناموں کو مسترد کرتے ہوئے سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کو پی سی بی کا نگران چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نجم سیٹھی کا نام آج اسلام آباد ہائیکورٹ کو پیش کرے گی۔ واضح رہے کہ پی سی بی کے چیئرمین ذکاءاشرف کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے کام سے روک رکھا ہے۔ علاوہ ازیں گلبرگ میں نجم سیٹھی کی رہائش گاہ پر پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سبحان احمد اور قانونی مشیر تفضل رضوی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم نوازشریف کی خواہش پر عارضی طور پر چیئرمین پی سی بی کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اور وہ طویل عرصہ کیلئے چیئرمین بننے کی خواہش نہیں رکھتے۔ دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے سلیکشن کمیٹی سے وہ ٹیم کے انتخاب پر پیر کو بریفنگ لیں گے جبکہ آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے منگل کو لندن روانہ ہونگے۔ کرکٹ ان کا شوق ہے اور وہ سکول میں بھی اوپننگ کیا کرتے تھے۔ ۔ نجم سیٹھی نے کہاکہ وہ تب تک کرکٹ بور ڈ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جب تک بورڈ کے کیسز چل رہے ہیں۔ عمران خان جب کرکٹ کھیلتے تھے وہ ان کے ہیرو تھے اور اب بھی وہ ان کے کپتان ہیں۔
    لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عبوری چیئرمین کی تقرری کے لئے احکامات جاری کئے تھے، جس کے نتیجے میں وزیراعظم نے مشاورت کے بعد اُنہیں کرکٹ بورڈ کا عبوری چیئرمین مقرر کیا ہے اور اُنہیں چند خصوصی ٹاسک دئیے ہیں۔ وہ وقت نیوز کے پروگرام گیم بیٹ میں اپنی تقرری کے بعد گفتگو کر رہے تھے۔ قائم مقام چیئرمین نے کہا کہ یہ ایک انتظامی عہدہ ہوتا ہے۔ دنیا کے دس بڑے کرکٹ بورڈز کے سربراہان میں سے کوئی بھی ٹیسٹ کرکٹر نہیں ہے۔ میرا کام نگران وزیراعلیٰ جیسا ہو گا، مختصر مدت کے لئے آیا ہوں۔ کوشش ہے کہ جو ذمہ داری ملی ہے اسے احسن طریقے سے ادا کروں۔ انہوں نے کہا کہ ذکاءاشرف صاحب کا معاملہ عدالت میں ہے، عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اُس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ اس دوران اُنہیں کچھ اُمور انجام دینے ہیں، جن میں آئی سی سی کے ساتھ معاملات ہیں اور جونیئر ٹیم کی سلیکشن ہے جس پر اُنہیں ”انگوٹھے“ لگانے ہیں۔ آئی سی سی کے ساتھ معاملات بہت ٹھیک رہیں گے۔ اپنی کرکٹ کی اہلیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مجھے کرکٹ کا جنون رہا ہے، میں نے سپورٹس جرنلزم بھی کی ہے اور کرکٹ کھیلی بھی ہے۔ ٹیسٹ فاسٹ باﺅلر عبدالرﺅف نے کہا کہ کرکٹ بورڈ پر سفارشی اور نااہل لوگوں کی تقرری سے معاملات بگڑتے ہیں اور ہمارے یہاں ایسے لوگوں کے آنے سے تباہی آئی ہے۔ کبھی کوئی جنرل کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنا دیا جاتا ہے اور کبھی کسی بینکار یا بیورو کریٹ کو چیئرمین لگا دیا جاتا ہے۔ یہ لوگ صدر اور وزیراعظم کی چاپلوسی کرتے ہیں۔ عبدالرﺅف نے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ میں وکٹ کیپنگ سے لیکر فاسٹ باﺅلنگ کے شعبے میں بھی دس دس نئے اور باصلاحت کھلاڑیوں کے نام گِنوا سکتا ہوں۔ سپورٹس تجزیہ کار کامران امجد خان نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہاں بدقسمتی سے سیاسی بنیادوں پر تقرریاں کی جاتی ہیں اور خاص طور پر کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے عہدے پر سیاسی بنیادوں پر تقرریاں ہوتی ہیں۔ نجم سیٹھی ایک نامور اور سینئر صحافی ہیں مگر بطور چیئرمین کرکٹ بورڈ اُن کی تقرری اُنہیں کچھ خدمات پر صِلہ دینے کے لئے ہے۔ پاکستان کی کرکٹ میں احتساب کا عمل ضروری ہے۔​
     
  2. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    نجم سیٹھی کا تقرر آئین سے متصادم‘ فیصلہ درست نہیں : سابق چیئرمینوں کا ردعمل
    لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور ٹیسٹ کرکٹرز نے نجم سیٹھی کے چیئرمین پی سی بی تقرر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سابق چیئرمین پی سی بی ڈاکٹر ظفر الطاف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے کیا جانے والا فیصلہ درست نہیں ہے۔ آئین سے ہٹ کر فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان میں پہلے ہی بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہیں ایسے میں مزید تجربات پاکستانی کرکٹ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بچن اور پروفیشنل کرکٹ میں فرق ہوتا ہے نجم سیٹھی کی جانب سے یہ بیان کہ وہ بچپن میں کرکٹ کھیلتے رہے ہیں ایک مذاق ہے ایسے تو 18 کروڑ عوام بھی کرکٹ سے پیار اور کھیلتی ہے ہر کسی کو چیئرمین پی سی بی نہیں بنایا جا سکتا۔ سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے امید ہے نجم سیٹھی کرکٹ کی بہتری کے لیے اقدامات کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے چیئرمین کے لیے کافی چلینج موجود ہیں اکثر ریجنز میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں جو ایک مشکل کام ہے۔ نجم سیٹھی سے توقع ہے کہ وہ اس کام کو احسن طریقے سے انجام دینگے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس کا کہنا ہے کہ ذکاءاشرف کی جگہ حکومت کی جانب سے نئے چیئرمین نجم سیٹھی کا تقرر خوش آئند ہے امید ہے کہ قائم مقام چیئرمین اچھے اقدامات سے تمام معاملات کو درست کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے اچھے فیصلوں کی ضرورت ہے نجم سیٹھی نے نگران وزیر اعلٰی کے طور پر بھی اچھے اقدامات کیے تھے اب کرکٹ بورڈ میں آنے کے بعد بھی ان سے توقع ہے کہ پاکستان کرکٹ کے معاملات کو اچھے طریقے سے چلائیں گے۔ سابق چیئرمین خالد محمود نے کہا کہ نجم سیٹھی کا تقرر آئین سے متصادم ہے۔ جب حکومت وزارت قانون پی سی بی کا آئین منظور کرچکی ہے تواس ضابطہ اخلاق کے تحت قائم مقام چیئرمین پی سی بی کی بورڈ میں کوئی گنجائش نہیں۔​
     
  3. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    نجم سیٹھی پی سی بی کے چیئرمین بننے والے پہلے صحافی بن گئے
    لاہور( سپورٹس رپورٹر ) نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بننے والے پہلے صحافی بن گئے ہیں۔ نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے 34 ویں چیئرمین یا صدر ہونگے۔ قےام پاکستان کے بعد جب کرکٹ بورڈ تشکےل دےا گےا تو اس کو بورڈ آف کر کٹ کنٹرول پاکستان کا نام دیا گیا تھا۔ نواب آف ممدوٹ افتخار حسین خان کو بورڈ آف کرکٹ کنٹرول پاکستان کے پہلے صدر بنے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ مئی 1948سے لے کر مارچ 1950تک اس عہدے پر فائز رہے۔ 1950ءمیں چوہدری نذیر احمد خان بی سی سی پی کے دوسرے صدر بنے وہ ستمبر 1951ءتک اس عہدے پر فائز رہے۔ عبد الستار پیرزادہ تیسرے صدر بنے، 1953ءمیں بورڈ میں صدر کے ساتھ ساتھ چیئرمین کا عہدہ بھی متعارف کروایا گیا اور سید مخدوم زادہ حسن محمود چیئرمین منتخب ہوئے۔ ان کے بعد میاں امین الدین، محمد علی بوگرہ، میجر جنرل سکندر مرزا، اے ٹی نقوی، ایس ایم محمود، این ایم خان، جنرل محمد ایوب خان جسٹس اے آر کارنلیس، مظفر حسین، سید فدا حسین، آئی اے خان، عبد الحفیظ کارادار، چوہدری محمد حسین، لیفٹنٹ جنرل کے ایم اظہر، ائر مارشل نور خان، لیفٹنٹ جنرل غلام صفدر بٹ، لیفٹنٹ جنرل زاہد علی اکبر، جسٹس ڈاکٹر نسیم حسن شاہ، جاوید برکی، عارف علی عباسی چیف ایگزیکٹو، سید ذوالفقار علی شاہ بخاری، ماجد خان چیف ایگزیکٹو، خالد محمود، مجیب الرحمن، ڈاکٹر ظفر الطاف، لیفٹنٹ جنرل توقیر ضیائ، شہر یار خان، ڈاکٹر نسیم اشرف، اعجاز بٹ اور چوہدری ذکاءاشرف اس عہدے پر فائز رہے۔​
     
    پاکستانی55 likes this.

Share This Page