1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نثار میں تیری گلیوں کے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از وقاص, ‏2 نومبر 2007۔

  1. وقاص
    آف لائن

    وقاص ممبر

    شمولیت:
    ‏16 دسمبر 2006
    پیغامات:
    32
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    نثار میں تری گلیوں کے اے وطن کہ جہاں
    چلی ہے رسم کہ کوئی نہ سر اُٹھا کے چلے
    جو کوئی چاہنے والا طواف کو نکلے
    نظر چرا کے چلے، جسم و جاں بچا کے چلے
    ہے اہل دل کے لیے اب یہ نظمِ بست و کشاد
    کہ سنگ و خشت مقید ہیں اور سگ آزاد

    بہت ہے ظلم کہ دستِ بہانہ جو کے لیے
    جو چند اہل جنوں تیرے نام لیوا ہیں
    بنے ہیں اہلِ ہوس، مدعی بھی منصف بھی
    کسیے وکیل کریں، کس سے منصفی چاہیں
    مگر گزارنے والوں کے دن گزرتے ہیں
    ترے فراق میں یوں صبح شام کرتے ہیں

    بجھا جو روزنِ زنداں تو دل یہ سمجھا ہے
    کہ تیری مانگ ستاروں سے بھر گئی ہوگی
    چمک اُٹھے ہیں سلاسل تو ہم نے جانا ہے
    کہ اب سحر ترے رخ پر بکھر گئی ہوگی
    غرض تصورِ شام و سحر میں جیتے ہیں
    گرفتِ سایۂ دیوار و در میں جیتے ہیں

    یونہی ہمیشہ الجھتی رہی ہے ظلم سے خلق
    نہ اُن کی رسم نئی ہے، نہ اپنی ریت نئی
    یونہی ہمیشہ کھلائے ہیں ہم نے آگ میں پھول
    نہ اُن کی ہار نئی ہے نہ اپنی جیت نئی
    اسی سبب سے فلک کا گلہ نہیں کرتے
    ترے فراق میں ہم دل بُرا نہیں کرتے

    گر آج تجھ سے جدا ہیں تو کل بہم ہوں گے
    یہ رات بھر کی جدائی تو کوئی بات نہیں
    گر آج اَوج پہ ہے طالعِ رقیب تو کیا
    یہ چار دن کی خدائی تو کوئی بات نہیں
    جو تجھ سے عہدِ وفا استوار رکھتے ہیں
    علاجِ گردشِ لیل و نہار رکھتے ہیں

    فیض احمد فیض
     
  2. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    کیا بات ہے فیض کے قلم کی۔

    بہتے جھرنوں کی طرح الفاظ نکلتے جاتے ہیں۔ بہت خوب
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب وقاص بھائی ۔

    میں آپ کی ارسال کردہ نظم شاعر کی مطابقت اور آپکی اجازت سے “فیض کی شاعری“ کی لڑی میں بھی پیسٹ کر رہا ہوں۔ امید ہے آپ کو کوئی اعتراض نہ ہوگا
     
  4. وقاص
    آف لائن

    وقاص ممبر

    شمولیت:
    ‏16 دسمبر 2006
    پیغامات:
    32
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    سرآنکھوں پر جناب
     
  5. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    ماشاء اللہ، بہت خوب
     

اس صفحے کو مشتہر کریں