1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نبی کے محرم ، نبی کے یاور ، امیرحمزہ امیرحمزہ ۔ بلال رشید

Discussion in 'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' started by محمد رضوان, Jun 19, 2018.

  1. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    نبی کے محرم ، نبی کے یاور ، امیرحمزہ امیرحمزہ
    چراغ - جنت ، وفا کے پیکر ، امیرحمزہ امیرحمزہ

    درود ان پر ، سلام ان پر ، نبی نے جن کو علم نوازا
    سدا همارے رهے گا لب پر ، امیرحمزہ امیرحمزہ

    جو ساتھ آقا کے هر قدم پر غلام بن کر رهے جہاں میں
    وه سربسر تھے وفا کے پیکر ، امیرحمزہ امیرحمزہ

    وه مصطفی کے بنے محافظ ، جہاں میں رب کی رضا کی خاطر
    هیں اس لئے وه همارے دلبر ، امیرحمزہ امیرحمزہ

    تھے وه شجاعت کا اک سمندر ، تھے هر قدم پر نبی کے یاور
    نبی کی غیرت کے خاص مظہر ، امیرحمزہ امیرحمزہ

    علی بھتیجا ، حسین پوتا ، هے جن کا عبّاس بھی برادر
    وه هیں همارے دلوں کے اندر ، امیرحمزہ امیرحمزہ

    علم نوازا جنہیں نبی نے ،خدا نے بخشی جنہیں شجاعت
    وه هیں رسول - خدا کے دلبر ، امیرحمزہ امیرحمزہ

    غلام سب جن کے اولیاء هیں ، فقیر سب جن کے اصفیا هیں
    هیں جن کے واصف سبھی قلندر ،امیرحمزہ امیرحمزہ

    وه هیں حسن مجتبی کے دادا ، وه هیں حسین - حزیں کے دادا
    هیں جن کے سلمان جیسے یاور ،امیرحمزہ امیرحمزہ

    وه کافروں کی بنے هلاکت ، بنے محمد کی خاص شوکت
    بدل دے جو دین کا مقدر ، امیرحمزہ امیرحمزہ

    عرب عجم میں جہاں بھی دیکھو بسے هیں هر سو غلام ان کے
    هے مومنوں کی زباں پہ اکثر ،امیرحمزہ امیرحمزہ

    رهے ابد تک بلال الفت دلوں میں ان کی دعا کرو بس
    رهے زباں پر سدا مکرر ، امیرحمزہ امیرحمزہ
    -----
    بلال رشید
     
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان likes this.
  3. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
  4. محمد شہزاد
    Offline

    محمد شہزاد ممبر

    Joined:
    Jun 20, 2018
    Messages:
    1,738
    Likes Received:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔ جزاک اللہ
     
  5. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالٰی آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

Share This Page