1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نبی کے رازداں ہیں آپ جعفر بن ابی طالب ۔ بلال رشید

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏22 جون 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    نبی کے رازداں ہیں آپ جعفر بن ابی طالب
    وفا کی داستاں ہیں آپ جعفر بن ابی طالب
    تقدس پرچم اسلام کا جس نے سکھایا ہے
    وہ عظمت کا نشاں ہیں آپ جعفر بن ابی طالب
    نہیں جن سا جری گزرا عرب کی پاک دھرتی میں
    بجا وہ نوجواں ہیں آپ جعفر بن ابی طالب
    خدا کی خاص رحمت سے شہیدوں کے قبیلے کے
    امیر و حکمراں ہیں آپ جعفر بن ابی طالب
    شجاعت کی اقامت مرتضی شیر خدا ٹھہرے
    شجاعت کی اذاں ہیں آپ جعفر بن ابی طالب
    کہا خود روم کا لشکر شجاعت دیکھ کر انکی
    ہمارا امتحاں ہیں آپ جعفر بن ابی طالب
    روانہ اس ادا سے ہو رہا ہے کارواں حبشہ
    کہ اس کے پاسباں ہیں آپ جعفر بن ابی طالب
    عشاق مرتضی ہیں آپ پر سو جان سے قرباں
    امام عاشقاں ہیں آپ جعفر بن ابی طالب
    کہا تقریر سن کر آپ کی ہر اک مہاجر نے
    محمد کی زباں ہیں آپ جعفر بن ابی طالب
    ہے اتنا ہی بلال حق نوا میرے لیئے کافی
    کہ مجھ پر مہرباں ہیں آپ جعفر بن ابی طالب
     
    محمد ذولفقار قادری، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    محمد ذولفقار قادری، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    سبحان اللہ - جزاک اللہ
     
    محمد ذولفقار قادری اور محمد رضوان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    محمد ذولفقار قادری اور محمد شہزاد .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں