1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نبی رحمت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر ہزاروں درود و سلام

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از زینب, ‏7 دسمبر 2012۔

  1. زینب
    آف لائن

    زینب ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جولائی 2011
    پیغامات:
    273
    موصول پسندیدگیاں:
    12
    ملک کا جھنڈا:
    اَلّٰھُمَّ صَلِّی عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَماَ صَلَّيتَ عَلٰی اِبْرَاھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاھِيمَ اِنَّكَ حَمِيدُ مَّجِيدُُ
    اَلَّھُمَّ بَارِك عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَماَ بَارَکتَ عَلٰی اِبرَا ھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبرَاھِيمَ اِنَّكَ حَمِيدُ مَّجِيدُ



    سلام اس پر کہ جس نے بے کسوں کی دستگیری کی
    سلام اس پر کہ جس نے بادشاہی میں فقیری کی

    سلام اس پرکہ اسرار محبت جس نے سکھلائے
    سلام اس پر کہ جس نے زخم کھا کر پھول برسائے

    سلام اس پر کہ جس نے خوں کے پیاسوں کو قبائیں دیں
    سلام اس پر کہ جس نے گالیاں سن کر دعائیں دیں

    سلام اس پر کہ دشمن کو حیات جاوداں دے دی
    سلام اس پر، ابو سفیان کو جس نے اماں دے دی

    سلام اس پر کہ جس کا ذکر ہے سارے صحائف میں
    سلام اس پر، ہوا مجروح جو بازار طائف میں

    سلام اس پر، وطن کے لوگ جس کو تنگ کرتے تھے
    سلام اس پر کہ گھر والے بھی جس سے جنگ کرتے تھے

    سلام اس پر کہ جس کے گھر میں چاندی تھی نہ سونا تھا
    سلام اس پر کہ ٹوٹا بوریا جس کا بچھونا تھا

    سلام اس پر جو سچائی کی خاطر دکھ اٹھاتا تھا
    سلام اس پر، جو بھوکا رہ کے اوروں کو کھلاتا تھا

    سلام اس پر، جو امت کے لئے راتوں کو روتا تھا
    سلام اس پر، جو فرش خاک پر جاڑے میں سوتا تھا

    سلام اس پر جو دنیا کے لئے رحمت ہی رحمت ہے
    سلام اس پر کہ جس کی ذات فخر آدمیت ہے

    سلام اس پر کہ جس نے جھولیاں بھردیں فقیروں کی
    سلام اس پر کہ مشکیں کھول دیں جس نے اسیروں کی

    سلام اس پر کہ جس کی چاند تاروں نے گواہ دی
    سلام اس پر کہ جس کی سنگ پاروں نے گواہی دی

    سلام اس پر، شکستیں جس نے دیں باطل کی فوجوں کو
    سلام اس پر کہ جس کی سنگ پاروں نے گواہی دی

    سلام اس پر کہ جس نے زندگی کا راز سمجھایا
    سلام اس پر کہ جو خود بدر کے میدان میں آیا

    سلام اس پر کہ جس کا نام لیکر اس کے شیدائی
    الٹ دیتے ہیں تخت قیصریت، اوج دارائی

    سلام اس پر کہ جس کے نام لیوا ہر زمانے میں
    بڑھادیتے ہیں ٹکڑا، سرفروشی کے فسانے میں

    سلام اس ذات پر، جس کے پریشاں حال دیوانے
    سناسکتے ہیں اب بھی خالد و حیدر کے افسانے

    درود اس پر کہ جس کی بزم میں قسمت نہیں سوتی
    درود اس پر کہ جس کے ذکر سے سیری نہیں ہوتی

    درود اس پر کہ جس کے تذکرے ہیں پاک بازوں میں
    درود اس پر کہ جس کا نام لیتے ہیں نمازوں میں

    درود اس پر، جسے شمع شبستان ازل کہئے
    درود اس ذات پر، فخرِ بنی آدم جسے کہئے
    (ماہر القادری)


    اَلّٰھُمَّ صَلِّی عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَماَ صَلَّيتَ عَلٰی اِبْرَاھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاھِيمَ اِنَّكَ حَمِيدُ مَّجِيدُُ
    اَلَّھُمَّ بَارِك عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَماَ بَارَکتَ عَلٰی اِبرَا ھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبرَاھِيمَ اِنَّكَ حَمِيدُ مَّجِيدُ
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نبی رحمت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر ہزاروں درود و سلام

    جزاک اللہ
    -----------------
     
  3. جان شاہ
    آف لائن

    جان شاہ ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اگست 2012
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    215
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نبی رحمت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر ہزاروں درود و سلام

    ا نبی تیرا کرم درکار ہے
    آزمائش میں مرا کردار ہے
    دشمنانِ دین کے نرغے میں ہوں
    حادثاتِ دہر کی یلغار ہے
    یا حبیب اللہ تیرا ذکر بھی
    آج کے ماحول میں دشوار ہے
    ہر نظر سہمی ہوئی ہر دل اداس
    زندگی اب زندگی پر بارہے
    عہدِ ماضی میں جو امت تھی چٹان
    آج وہ گرتی ہوئی دیوار ہے
    دین پر دنیا مسلط ہو گئی
    تیری امت بے کس و نادار ہے
    دین کی خاطر ملا تھا یہ وطن
    دین کا آئین ہی درکار ہے
    دین کیا ہے تیری الفت کے سوا
    دین کا بس اک یہی معیار ہے
    تو نظر پھیرے تو طوفاں زندگی
    تو نظر کر دے تو بیڑا پار ہے
     
  4. محمد نبیل خان
    آف لائن

    محمد نبیل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2012
    پیغامات:
    656
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نبی رحمت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر ہزاروں درود و سلام

    قدم قدم پہ برکتیں نفس نفس پہ رحمتیں
    جہاں جہاں سے وہ شفیع عاصیاں گزر گیا
    جہاں نظر نہیں پڑی وہاں ہے رات آج تک
    وہیں وہیں سحر ہوئی جہاں جہاں گزر گیا
     
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نبی رحمت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر ہزاروں درود و سلام

    جزاک اللہ
    --------------
     
  6. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نبی رحمت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر ہزاروں درود و سلام

    [BLINK]جزاک اللہ۔۔۔۔۔۔۔ [/BLINK]
     
  7. بھیا جانی
    آف لائن

    بھیا جانی ممبر

    شمولیت:
    ‏10 دسمبر 2012
    پیغامات:
    56
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نبی رحمت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر ہزاروں درود و سلام

    زینب، میرا نہیں‌خیال کہ یہ ماہر القادری کی ہو۔ جہاں‌تک میرا ناقص علم کہتا ہے میں نے یہ نعت مولانا الطاف حسین حالی کے حوالے سے پڑھی ہے۔ اگر کوئی اور اصلاح‌کرنا چاہے۔۔شاید میں غلطی پر ہوں۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں