1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نارنگی۔۔۔قدرت کا لاجواب تحفہ

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از ذوالقرنین کاش, ‏3 مئی 2008۔

  1. ذوالقرنین کاش
    آف لائن

    ذوالقرنین کاش ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2008
    پیغامات:
    383
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    نارنگی۔۔۔قدرت کا لاجواب تحفہ

    جس میں موسمِ سرما کی تمام مضرتوں کا چابک دستی سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے

    علی اسامہ



    دنیا میں جا بجا نظر آنے والی اشیاءقدرت کی صناعی کا عظیم مظہر ہیں انہی صحت بخش کثیر الفوائد اشیاءمیں پھل سر فہرست نظر آتے ہیں۔ پھلوں میں ایسے قدرتی اجزاءپائے جاتے ہیں جس سے انسانی زندگی کو قائم و دائم رکھنے میں مدد ملتی ہے اور بہت سی بیماریوں کے خلاف مزاحمتی قوت بہت مضبوط ہوجاتی ہے۔ ایسے ہی بے شمار پھلوں میں ایک پھل نارنگی ہے جس میں موسمِ سرما کی تمام مضرتوں کا چابک دستی سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور موسمِ سرما اب زیادہ دور نہیں ہے۔ متذکرہ پھل عموماً نومبر سے مارچ تک ہمیں اپنی لذت اور غذائیت سے لطف اندوز کرتا ہے۔ نارنگی میں بہت سے غذائی اجزاءموجود ہوتے ہیں جو سردیوں سے جسم کی حفاظت کرتے ہیں خاص طور پر وٹامن سی کی ایک بہت بڑی مقدار اس میں پائی جاتی ہے۔

    نارنگی سنگترے سے بہت زیادہ مشابہت رکھتی ہے لیکن یہ سنگترے کے مقابلے میں قدرے چھوٹی ہوتی ہے لیکن اس کا رنگ اور ذائقہ سنگترے کے مقابلے میں زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ سنگترے کا رنگ سرخی مائل ہوتا ہے۔ حالیہ تحقیق کے مطابق ہی یہ اپنے رنگ کی وجہ سے سرطان کے لیے بھی مئوثر ثابت ہوا ہے کیوں کہ امریکی سائنس دانوں نے سرخ اور اس سے ملتے جلتے رنگ کے حامل پھلوں اور ترکاریوں پر تحقیقات کرکے یہ انکشاف کیا ہے کہ ان میں نباتاتی سرخ مادہ لائکو پین پایا جاتا ہے۔

    تحقیق کے مطابق لائکوپین کے مستقل استعمال سے سینے اور رحم کے سرطان کا خطرہ چالیس فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ نارنگی کا مستقل استعمال جسم کو گرمی پہنچانے کے علاوہ نظام ہضم کو تقویت بخشنے اور خون صاف کرنے کے ساتھ ساتھ اعصابی نظام کو بھی موءثر بناتا ہے۔ اسی لیے اسے اگر خاص طریقہ کار کے مطابق استعمال کیا جائے تو بہت سے امراض بشمول سرطان میں مفید ثابت ہوتی ہے۔ ذیل میں چند امراض کے علاج کے سلسلے میں نارنگی کے استعمال کے طریقے وضع کئے جارہے جو بہت موءثر دیکھے گئے ہیں۔



    معدے کی تیزابیت:۔ نارنگی کے رس میں بھوک بڑھانے اور معدے کی تیزابیت کو کم کرنے والے اجزاءپائے جاتے ہیں۔ نارنگی کا رس معدے کی تیزابیت کے ساتھ ساتھ ایسے افراد کے لیے بھی مفید ہے جو گیس کی شکایت میں مبتلا ہوں اور جو بھوک کی کمی کا شکار ہوں۔ نظامِ ہضم کو تقویت پہنچانے کے ضمن میں نارنگی کی پھانکوں کا چھلکا سونٹھ اور پسے ہوئے کالے نمک میں حسب ضرورت ملا کر صبح ناشتے سے قبل استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔



    بخار اور کھانسی:۔ بخار اور کھانسی کے دوران جو جراثیم جسم پر اثر انداز ہوتے ہیںنارنگی ان کے لیے بھی اثر انگیز ہوتی ہے۔ اس مقصد کے لیے نارنگی کی پھانک کا گودا نکال کر اس میں حسبِ ذائقہ شکر چھڑک کر اور پھر توے پر معمولی درجہ حرارت پر سینک کر استعمال کروایا جاتا ہے۔ یہ نسخہ بعض صورتوں میں متلی اور قے کو دور کرنے میں بھی موءثر رہتا ہے۔



    خون کی صفائی:۔ نظامِ دوران خون کی خرابیوں کو دور کرنے اور اسے فعال بنانے کے لیے بھی نارنگی کے شربت کا بہت اہم کردار بتایا جاتا ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ نارنگی کے گودے سے ایک پائو عرق نچوڑ کر پانی میں تین پائو شکر حل کرکے اس کا شربت تیار کرلیں۔ اب چھے گرام چرائتہ رات کے وقت ایک پیالی پانی میں بھگو دیں۔ صبح چرائتہ اچھی طرح رگڑ کر چھان لیں اور اس پانی میں تقریباً 35 گرام نارنگی کا شربت ملا کر صبح نہار منہ پئیں۔ یہ ترکیب بخار اور صفر اوی امراض میں بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔



    نظامِ ہضم کے نقائص :۔ نظامِ ہضم کی اکثر خرابیوں میں نارنگی کا گودا بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔ ہاضمے کی بیشتر خرابیوں کا سبب غذائی بے اعتدالی اور بسیار خوری ہوتا ہے۔ روغنی غذائوں‘ پراٹھوں‘ کیک‘ پیسٹری اور مٹھائی کی رغبت سے معدہ متاثر ہوتا ہے جس کی وجہ سے کھٹی اور کڑوی ڈکاریں آنے لگتی ہیں جو بدہضمی کی علامت ہوتی ہیں۔ ایسی صورت میں نارنگی کے گودے پر کالی مرچوں کا سفوف چھڑک کر کھانے سے غذا کو ہضم ہونے میں مدد ملتی ہے۔

    بعض اوقات جب من پسند کھانا سامنے ہوتو بہت زیادہ مقدار میں کھالیا جاتا ہے جس سے عموماً پیٹ میں درد‘ بے چینی اور کرب کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے۔ ایسی صورت میں بیس گرام سے چالیس گرام تک نارنگی کا چھلکا ایک پائو پانی میں دو تین جوش دے کر تقریباً 15گرام کھانے کا نمک شامل کرکے نیم گرم پینے سے قے ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے معدہ صاف ہوجاتا ہے۔ پیٹ میں غذا دیر تک رکی رہے اور بار بار منہ میں پانی بھر بھر کر آئے تو ایسی حالت میں چار پانچ نارنگیاں‘ کالا زیرہ‘ سونٹھ اور پسا ہوا کالا نمک لگا کر کھانے سے یہ شکایت دور ہوجاتی ہے یہ ترکیب گیس کی شکایت میں بھی مفید رہتی ہے۔



    اعصابی شکایات:۔ نارنگی کے پھولوں میں ایسے اجزاءپائے جاتے ہیں جو اعصابی نظام کو تقویت فراہم کرتے ہیں۔اس مقصد کے لیے اس کا عرق استعمال کرلیا جاتا ہے۔ عرق بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ نارنگی کے ایک سیر پھولوں کو سات سیر پانی میں ڈال کر عرق کشید کرلیں۔ یہ عرق 25 گرام سے ڈیڑھ سو گرام سادہ پانی یا دودھ میں ملا کر صبح و شام استعمال کرنے سے دماغی صلاحیتیں نکھر جاتی ہیں اور اعصابی تشنج یعنی کھنچائو اور اینٹھن کی شکایات دور ہوجاتی ہیں۔یہ عرق عورتوں کے مرض ہسٹریا میں بھی منفعت بخش خصوصیات کا حامل دیکھا گیا ہے اس کے علاوہ خواتین کے پیٹ کے نچلے حصے میں بوجھ اور درد کی شکایت میں بھی اکسیر سمجھا جاتا ہے۔



    آنتوں کی بیماریاں:۔ طب جدید کے بعض حکماءنے یہ ثابت کیا ہے کہ نارنگی کا رس جہاں زود ہضم ہے وہیں آنتوں کی اکثر بیماریوں کے لیے فائدہ مند ہے بالخصوص دودھ پیتے بچے اس میں شامل ہیں۔ ایک بیان کے مطابق نارنگی کا 12 گرام رس ایک لیٹر دودھ میں ملا کر پلانا چاہئے بشرطیکہ نارنگی کا رس کھٹا نہ ہو۔ ایسے دودھ سے بچہ کی خوراک نارمل رہتی ہے اور آنتوں کی بیماریوں سے بھی تحفظ حاصل ہوتا ہے۔



    نارنگی کا چھلکا:۔ نارنگی کا چھلکا بھی بہت سی تکالیف میں فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ اس کے چھلکے کے جوشاندے میں ہینگ چھڑک کر پلانے سے پیٹ کے کیڑے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سوکھے چھلکے کو پیس کر ابٹن میں ملا کر چہرے پر لگانے سے چہرے کی رنگت نکھر جاتی ہے۔ علاوہ ازیں کیل مہاسے اور جھائیاں بھی دور ہوجاتی ہیں۔ نارنگی کے چھلکے سے مربہ بھی تیار کیا جاتا ہے جو بہت لذیذ اور مقوی ہوتا ہے۔ یہ مربہ دل کی گھبراہٹ‘ اعصابی کمزوری اور نظام ہاضمہ کی تکالیف میں موثر رہتا ہے۔
     
  2. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    بہت معلومات افزا مضمون ہے۔
    کافی انفارمیشن ملی ہیں۔

    ذوالقرنین صاحب۔ بہت شکریہ
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یہ نارنگی “ناشپاتی“ کو کہتے ہیں نا ؟
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    نہیں
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    تو پھر نارنگی کیا ہوتی ہے جناب عالی ؟
    کوئی مجھ کو بھی بتائے :baby:
     
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    آپکو کیوں بتایا جائے :zuban:
     
  7. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    نعیم صاحب۔ میرا خیال ہے نارنگی سنگترہ یا مالٹا وغیرہ جیسی ہوتی ہے۔
     
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    نورالعین بہن بتانے کی اتنی جلدی کیا تھی
     
  9. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    نورالعین بہن بتانے کی اتنی جلدی کیا تھی[/quote:2eh97hja]
    ہوسکتا ہے کہ نور جی کو نعیم بھائی سے کوئی کام ہو :suno:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں