1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ناداروں كو علم كے موتى آقا ﷺ نے انمول دئیے

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از زینب, ‏12 ستمبر 2012۔

  1. زینب
    آف لائن

    زینب ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جولائی 2011
    پیغامات:
    273
    موصول پسندیدگیاں:
    12
    ملک کا جھنڈا:
    ناداروں كو علم كے موتى آقا ﷺ نے انمول دئیے
    بابِ جہالت بند كيا اور ذہنوں کے در كھول دئیے

    انگاروں كو پھول بنايا ، ذروں كو خورشيد كيا
    جن ہونٹوں ميں زہر بھرا تھا ان كو ميٹھے بول دئیے

    خشک پسينہ ہونے سے پہلے مزدورى مزدور كو دى
    منگتوں كو محنت سکھلائى اور پھنكوا كشكول دئیے

    آپ ﷺ كى قربت نے لوگوں كو ايك نيا احساس ديا
    جتنے چاہنے والے تھے كردار انہيں بے جھول دئیے

    يادِ مدينہ جب بھی آئی ہم جيسے مجبوروں كو
    طائرِ جسم و جاں نے ہمارے اڑنے كو پر تول دئیے

    بے كيفى كے موسم ميں اك كيف سِوا اعجاز ملا
    نغمہءِ نعتِ سرورِ ديں ﷺ نے رنگ فضا ميں گھول دئیے
    __________________
     

اس صفحے کو مشتہر کریں