1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نابالغ بچوں کی شادی پر پابندی غیراسلامی۔ دوسری شادی کیلیےمردکو پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏12 مارچ 2014۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:


    [​IMG]

    اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) نے کم عمری میں شادی پر پابندی کو غیر اسلامی قرار دے دیا ہے۔

    ڈان نیوز کے مطابق کونسل کے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر کہا گیا کہ بچوں کی شادی کیلئے کم سے کم عمرکا تعین نہیں کیا جاسکتا۔

    اجلاس کے دوران کہا گیا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق کم عمری کی شادی کی ممانعت نہیں ہے۔

    اجلاس میں مزید کہا گیا کہ نکاح کے لیے کوئی عمر مقرر نہیں کی جاسکتی تاہم رخصتی کے لیے بلوغت کا ہونا لازمی قرار دیا گیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز کی ملاقات کے دوران چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا تھا کہ پہلی بیوی کی موجودگی میں دوسری شادی کے قوانین مذہبی اصولوں کے خلاف ہیں۔

    اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’شریعت اجازت دیتی ہے کہ کوئی شخص ایک سے زیادہ شادی کرسکتا ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پہلی بیوی کی اجازت کے قانون میں ترمیم کرے۔‘‘

    یاد رہے کہ پاکستانی قوانین کے مطابق کسی بھی شخص کو دوسری شادی کرنے کے لیے اپنی پہلی بیوی سے اجازت لینا لازمی ہے۔

    قوانین میں یہ لازمی ہے کہ کوئی بھی شخص اگر دوسری شادی کرنا چاہتا ہے تو وہ تحریری طور پر اپنی موجودہ بیوی یا بیویوں کو مطلع کرے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایک سے زائد شادی کرنے کے عمل کو شریعت کے مطابق آسان بنانے کے لیے اس قانون میں ترمیم کرنی چاہیے۔

    قوانین کے مطابق خواتین کے لیے شادی کی کم سے کم عمر 16 جبکہ مردوں کے لیے 18 ہونا لازمی ہے۔

    بشکریہ ۔ ڈان نیوز اردو
     
    سعدیہ اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یاد رہے چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانہ محمد خان شیرانی جمعیت علمائےاسلام فضل الرحمن گروپ کے ایم این اے بھی ہیں۔
     
    سعدیہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    یہ پڑھ کر مجھے سقوطِ بغداد یاد آگیا جب تاتاری لشکر بغداد کی اینٹ سے اینٹ بجا رہے تھے تو وہاں کے مولوی کوے کے حلال و حرام کی حیثیت پر مناظرے کررہے تھے ۔ یہی کچھ یہاں ہے۔ ملک خطرات سے دوچار ہے سلامتی خطرے میں ہے ان مولویوں کو مردوں کی دوسری تیسری شادی اور معصوم بچیوں کی قبل از وقت شادی سے آگے سوچنے کی توفیق نہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
     
    نعیم, پاکستانی55, غوری اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ان مولویوں کا مرغوب مضمون ہے 4 بیویاں اور 70 حوریں!
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    پھر بھی ان کو کمی رہتی ہے
     
  6. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اور شیطان اپنا منہ چھپائے پھرتا ہے۔
     
  7. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ایسے تنگ نظر و کم فہم مولویوں کو پاکستان کے سب سے بڑے اسلامی تحقیقی ادارے کی باگ دوڑ سونپنا دراصل اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے کا منصوبہ ہے۔
     
  8. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ایسے جاہلوں کی بہت بڑی کھیپ تیار ہوچکی ہے۔ اور جو ان کے خیالات سے متصادم ہو، اسے یہ کافر کہہ کر سنگسار بھی کرسکتے ہیں۔
     
    وسیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    معنی بدل چکے ہیں شریعت و جمہوریت کے
    جو تم سے اختلاف کرے ، گردن ہی کاٹ دو
     
  10. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    سنا ہے یہ مولوی بھی کہیں جعلی ڈگری کے کیس میں کچھ پھنسا ہوا ہے
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں