1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نائن زیرو سے نیٹو اسلحہ برآمد، ولی بابر کا قاتل گرفتار

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏11 مارچ 2015۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    نیٹو کنٹینرز سے چوری اسلحہ برآمد ہوا ہے، رینجرز
    ----------------------------------------

    کراچی : ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکز نائن زیرو میں بدھ کو رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔
    کراچی میں بدھ کو صبح سویرے رینجرز کی بھاری نفری نے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرواوراطراف کے مکانوں پر چھاپہ مارا اور متحدہ کے رہنماؤں عامر خان، عبدالحسیب ، ڈاکٹر سلیم دانش، ارشد حسین، ڈاکٹرایوب شیخ اور رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر سمیت متعدد کارکنوں کوحراست میں لیا گیا تھا جن میں اکثر کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔
    رابطہ کیمٹی کے رکن عامر خان کو رینجرز اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے جن سے تفتیش کی جائے گی۔
    [​IMG]
    ایک رینجرز اہلکار نائن زیرو سے قبضے میں لیا گیا اسلحہ میڈیا کو دکھا رہا ہے— رائٹرز فوٹو
     
    Last edited: ‏11 مارچ 2015
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    ایم کیو ایم کے مرکز سے حراست میں لیے گئے افراد کے پاس ایک رینجر اہلکار کھڑا ہے — رائٹر فوٹو
    [​IMG]
    ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے بعد ہنگامہ آرائی کے دوران کراچی کے علاقے کریم آباد میں جلایا جانے والا رکشہ—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    نائن زیرو کے تمام شعبہ جات کی تلاشی کے دوران دفتری ریکارڈ بھی قبضے میں لینے کی اطلاعات ہیں۔
    رینجرز کا چھاپہ اور اس کے بعد کی صورتحال
    • ایم کیو ایم کے مطابق ان کا ایک کارکن ہلاک ہوا
    • رینجرزکی جانب سے کارکن کی ہلاکت کا دعویٰ مسترد، صرف جرائم پیشہ افراد گرفتار کیے گئے
    • رینجرز نے نیٹو کا چوری اسلحہ برآمد اور صحافی ولی بابر کے قاتل کی گرفتاری ظاہر کی۔
    • نجی ٹی وی چینل کا ایک کیمرہ مین رپورٹنگ کے دوران زخمی ہوا۔
    • ایم کیو ایم نے پر امن احتجاج کا اعلان کیا
    • تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ امتحانات ملتوی کر دیئے گئے

    آپریشن کے دوران رینجرز کی جانب سے نائن زیرو سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔
    سندھ رینجرز کے ترجمان کرنل طاہر کا کہنا تھا کہ نائن زیرو میں کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی اورخورشید بیگم میموریل ہال کو سیل کردیا گیا۔
    ان کا کہنا تھا کہ نائن زیرو کی طرف 21 راستے آتے ہیں، ان تمام کو بیرئیر لگا کر بند کیا گیا ہے، جو 'نو گو ایریا' کے زمرے میں آتا ہے اور رینجرز کو اختیار حاصل ہے کہ وہ نوگو ایریاز کا خاتمہ کرے۔
    کرنل طاہر نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے مرکز سے نیٹو کنٹینرز سے چوری ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا ہے، جو ایک سوالیہ نشان ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاع پر چھاپے کے دوران جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ایم کیو ایم رہنما عامر خان کو ساتھ رکھا گیا ہے، ان کو حراست میں نہیں لیا گیا، البتہ جرائم پیشہ افراد ان کے ہمراہ موجود تھے اس لیے ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔
    دوسری جانب رینجرز کے مطابق کسی بھی رکن اسمبلی کو حراست میں نہیں لیا گیا۔
    انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے کہا کہ وہ سڑکوں پر اپنی گاڑیاں لے کر آ سکتے ہیں کیونکہ کسی کو بھی نقص امن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
     
    Last edited: ‏11 مارچ 2015
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    متحدہ قومی موومنٹ کا احتجاج
    رینجرز کی کارروائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ نے نائن زیرو پر چھاپے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔
    ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے کاروبار بند رکھنے اور گاڑیاں سڑکوں پر نہ نکالنے کی اپیل کی۔
    نائن زیرو پر آپریشن کی اطلاع کے بعد ایم کیو ایم کے کئی رہنما عزیزآباد پہنچے لیکن انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
    نائن زیرو پر چھاپے کے بارے میں ایم کیوایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے بہت صدمہ ہوا ہے، متحدہ نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہےاور نائن زیرو پر اس طرح کا آپریشن تشویشناک ہے۔
    ایم کیو ایم کے ایک اور رہنماء مصطفیٰ عزیزآبادی کا کہنا تھا کہ نائن زیروپر چھاپہ مارکرلوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی۔
    ایم کیو ایم کے ترجمان کے مطابق رینجرز کی جانب سے الطاف حسین کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا۔

    کارکنان کی ہنگامہ آرائی، ایک شخص ہلاک

    نائن زیرو پر چھاپے کی اطلاع کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد مکا چوک پر پہنچ گئی اور رینجرز کی سیکیورٹی کا حصار توڑ کر نائن زیرو پہنچنے کی کوشش کی۔
    ایم کیو ایم کے کارکنان کی ہنگامہ آرائی اور سیکیورٹی حصار توڑنے پر رینجرز کی جانب سے ہوئی فائرنگ کی گئی۔
    بعد ازاں ایم کیو ایم کے کارکنان کی شدید ہنگامہ آرائی کے باعث رینجرز کی نفری نائن زیرو سے نکل کر عائشہ منزل کی جانب چلی گئی۔
    فائرنگ سے ایم کیو ایم کا ایک کارکن بھی زخمی ہوا جو بعد ازاں دم توڑ گیا۔
     
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    وقاص شاہ—۔فوٹو بشکریہ فیس بک
    ------------------------------------------
    ایم کیو ایم نے الزام لگایا ہے کہ مرکزی میڈیا سیل کا کارکن وقاص شاہ رینجرز کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔
    دوسری جانب رینجرز کے ترجمان نے سختی سے تردید کی کہ کوئی بھی شخص وہاں ہلاک نہیں ہوا، البتہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کا کیمرہ مین زخمی ہوا تھا
    مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی کے باعث پولیس اور رینجرز کی جانب سے قانونی کارروائی بھی مکمل نہ کی جا سکی، کیونکہ پولیس نے نائن زیرو کے خورشید بیگم میموریل ہال کو سیل کیا جانا تھا مگر متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان نے سیکیورٹی اداروں کو قانونی کارروائی پوری کرنے نہیں دی۔
    ---------------------------------------------------------------
    متحدہ کارکن کو رینجرز کی گولی نہیں لگی
    نائن زیرو کے قریب فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکن کے حوالے سے پولیس کے ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ وقاص علی کورینجرز کی گولی نہیں لگی۔
    غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ وقاص نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔
    دوسری جانب ڈی جی رینجرز نے بھی کہا ہے کہ رینجرز نے گولی نہیں ماری، میڈیکل بورڈ میں حقائق سامنے آجائیں گے۔
    ان کا کہنا تھا کہ وقاص کو لگنے والی گولی ٹی ٹی پستول کی ہے۔
    ڈان نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے کارکن کی ہلاکت کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وقاص کو چھوٹے ہتھیار کی ایک گولی سر میں لگی، جس سے اس کی ہلاکت ہوئی۔

     
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    چھاپے میں اہم ملزمان زیر حراست
    [​IMG]
    رینجرز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق نائن زیرو سے فیصل موٹا، عبید، نادرشاہ اور فرحان شبیر کو گرفتار کیا گیا ہے۔
    رینجرز ترجمان کے مطابق فیصل موٹا نجی ٹی وی کے رپورٹر ولی خان بابر کے قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے۔
    اعلامیے میں ایک شخص عامر کا بھی نام ہے مگر یہ تصدیق نہ ہو سکی کہ یہ رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان ہیں یا کوئی اور شخص ہے۔
    ----------------------------------------------------------------------------------
    برآمد ہونے وال اسلحہ لائسنس یافتہ ہے، رہنما ایم کیو ایم

    نائن زیرو پر چھاپے کے بعد ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی فیصل سبز واری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رینجرز اہلکاروں نے لائسنس یافتہ اسلحہ میڈیا کو دکھایا جبکہ وہ اسلحہ اپنی حفاظت کے لیے رکھا گیا تھا۔
    ان کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کا خون جمہوریت کا خون ہے، جبکہ رینجرز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے کارکن وقاص شاہ کا جنازہ آج نہیں اٹھائیں گے۔
    انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب کراچی کو سڑک نہیں، یہاں بسنے والے لوگ چاہیئں۔
    انہوں نے کہا کہ اگر کسی پرالزامات ہیں تو عدالتوں میں پیش کیا جائے، ہمارے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ رینجرز کے چھاپے کے دوران ہماری جانب سے کوئی مزاحمت نہیں کی گئی۔

     
  9. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:

    دہشت گردی کے عمل کو فی الفور رکوایا جائے،الطاف حسین
    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے نائن زیرو اور اطراف میں گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تلاشی کےنام پر دہشت گردی کے عمل کو فی الفور رکوایا جائے۔
    الطاف حسین نے عوام سے اپنے جذبات قابومیں رکھنے اور پر امن رہنے کی اپیل کی۔
    --------------------------------------------------------------
    کاروبار زندگی معطل
    [​IMG]
    ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر نائن زیرو پر چھاپے کے بعد رابطہ کمیٹی نے احتجاج کی اپیل کی تھی اور کاروبار بند رکھنے کا کہا گیا تھا جس پر کراچی کی مرکزی مارکیٹس اور بازاز بند ہو گئے۔
    عزیز آباد اور اطراف کے علاقوں میں صبح سے ہی کسی قسم کی کاروباری سرگرمیاں شروع نہ ہو سکی تھی۔
    کراچی کے مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز بھی بند کر دیئے گئے ۔

     
  10. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پرچے ملتوی
    متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے احتجاج کے اعلان کے بعد پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے شہر میں اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔
    اسکولوں کی بندش سے بدھ کے روز ہونے والے امتحانات ملتوی کر دئیے گئے۔
    جامعہ کراچی میں بھی تدریسی عمل معطل کر دیا گیا جبکہ آج ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

    اندرون سندھ احتجاج
    کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپے کے بعد اندرون سندھ بھی مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔
    حیدر آباد میں اہم مارکیٹس صبح ہی سے بند تھیں۔
    جامشورو میں سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم تھا البتہ تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کر لی
    سید قائم علی شاہ نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
    وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈی جی رینجرز سے چھاپے کی رپورٹ طلب کی ہے
    قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سے بھی رابطہ کیا۔
    شہر میں ہونے والے احتجاج پر انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
    انہوں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
    وزیر اعلیٰ نے ایم کیو ایم کے کارکن کی ہلاکت پر افسوس کا ا اظہار کیا ہے۔
    http://www.dawnnews.tv/news/1018176/
     
  11. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کےڈیتھ ورانٹ جاری
    [​IMG]
    صولت مرزا نے سزا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جو مسترد ہو گئی تھی
    ---------------------------------------------------------------
    کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن صولت مرزا کے ڈیتھ وارانٹ جاری کیے ہیں۔ انھیں 19 مارچ کو بلوچستان کی مچھ جیل میں پھانسی دی جائی گی۔
    صولت مرزا پر الزام ہے کہ انھوں نے 5 جولائی 1997 کو کراچی کے علاقے ڈیفینس میں کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر شاہد حیات، اُن کے ڈرائیور اشرف بروہی اورگارڈ خان اکبر کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ جس کے بعد ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔
    پولیس کے مطابق صولت مرزا کو دسمبر 1998 میں بینکاک سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا اور اُن کے خلاف قتل کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے سنہ 1999 میں صولت مرزا پر جرم ثابت ہونے پر انھیں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔
    صولت مرزا نے سزا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جو مسترد ہو گئی تھی۔ محکمہ داخلہ سندھ اور صدرِ پاکستان کے پاس اُن کی رحم کی اپیل ایک بڑے عرصے تک التویٰ کا شکار رہی۔
    پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی جانب سے پھانسی کے عملدرآمد پر عائد غیر اعلانیہ پابندی سے بھی صولت مرزا کو ریلیف ملا۔
    پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے میں 132 بچوں سمیت 144 افراد کی ہلاکت کے بعد سزائے موت کے ملزمان کی پھانسی کا سلسلہ شروع ہوا تو دیگر ملزمان کے ساتھ صولت مرزا کی رحم کی آخری اپیل بھی صدر پاکستان نے مسترد کردی لیکن بعد میں حکومت نے سزا پر عملدرآمد روک دیا۔
    یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ جس دن رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مارا ہے۔ اُسی دن سینٹرل جیل حکام نے صولت مرزا کے سزا پرعمل درآمد کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج جاوید عالم سے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ عدالت نے مجرم کے بلیک وارنٹ جاری کرکے 19 مارچ کو سزا پر عملدرآمد کا حکم دیا۔
    کراچی میں سیکیورٹی کی وجہ سے صولت مرزا کو بلوچستان کی مچھ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ بلوچستان کے آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگھن کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق مجرم جس جیل میں ہوتا ہے سزا پر عملدرآمد بھی وہاں ہی ہوتا ہے۔ ملزم کے ڈیتھ وارنٹ مچھ جیل کو پہنچا دیے گئے ہیں۔
    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2015/03/150311_saluat_mirza_death_warrant_sr
     
  12. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں