1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نئے ورژن کے کچھ مسائل اور حل کی استدعا

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از نور, ‏17 مئی 2008۔

  1. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ہماری اردو کا نیا ورژن بہت خوبصورت ہے ۔فائل اٹیچ منٹ، کلر آپشنز، سمیت بہت سے نئے فیچرز قابل تعریف ہیں۔ اور میں اس پر انتظامیہ کو بار دیگر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

    لیکن چند ایک مسائل جو مجھے نظر آئے ہیں وہ میں یہاں انتظامیہ کے گوش گذار کرنا چاہتی ہوں تاکہ ہماری اردو کو مزید مزین و آراستہ کیا جاسکے۔ شکریہ


    نمبر 1۔ میرے لاگ ان ہونے کے بعد پیغامات کی اطلاعات والی جگہ پر مجھے یہ پیغام مل رہا ہے

    کوئی نیا ذاتي پیغام نہیں, 2 unread messages

    جب کلک کیا تو لکھا ہے "کوئی پیغام نہیں" جبکہ دائیں طرف والے مینو میں "موصولہ پیغامات 2" بھی لکھے ہیں

    اسکا کیا مطلب ہے؟

    نمبر 2۔۔۔ ہماری اردو کے بہت سے حصوں میں ابھی تک انگریزی چل رہی ہے۔مثلاً لاگ ان ہونے کے بعد اور پیغام ارسال کرچکنے کے بعد انگریزی میں پیغامات ملتے ہیں۔

    نمبر 3۔۔۔ نئی لڑی شروع کرتے وقت لڑی کا عنوان تو اردو میں لکھا جاتا ہے لیکن اس سے اگلی سطر "وضاحت" میں لکھنے سے انگریزی شروع ہوجاتی ہے۔ وہاں اردو نہیں لکھی جاسکتی۔

    نمبر4۔۔ ارسال شدہ پیغامات میں ارسال کنندہ کے دستخط کے نیچے کافی ساری جگہ فضول اور خالی نظر آتی ہے۔ ایسا کرنے سے محض چند پیغامات کے بعد ہی صفحہ مکمل ہوجاتا ہے اور بار بار صفحات پھلانگنا پڑتے ہیں جو کہ غیر ضروری ہے؟ یہ جگہ بچانے سے ہماری اردو کے صفحات بچائے جاسکتے ہیں اور خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔

    نمبر5۔۔۔فونٹ سائز میں درمیانہ کے بعد بڑا اور بہت بڑا والے سائز تقریباً برابر لگتے ہیں جبکہ کچھ فرق ہونا چاہیئے۔

    نمبر 6۔۔ اوپر دی گئی بار میں بولڈ B کی آپشن سے تحریر پر کچھ فرق نہیں پڑتا۔

    نمبر7۔۔۔ فونٹ سٹائل (مختلف اندازِ تحریر) کا آپشن بھی نئے ورژن سے غائب ہے۔ کیا دوبارہ ڈالا جاسکتا ہے؟

    نمبر8۔۔ الائنمنٹ کا مسئلہ پہلے بھی اٹھایا جاچکا ہے۔ میں بھی دوبارہ یاددہانی کروا دیتی ہوں۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اسکے علاوہ بھی نئے پیش آنے والے مسائل میں اسی لڑی میں لکھتی رہوں گی۔ منتظمین سے درخواست ہے کہ وہ مسائل حل فرمائیں ۔ شکریہ
     
  2. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    یہ مسائل میں بھی اٹھانا چاہ رہا تھا۔ اچھا ہوا آپ نے یہاں اٹھا دیے۔
    منتظمین توجہ فرمائیں
     
  3. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    انشاء اللہ جلد از جلد یہ مسئلے مسائل بھی انتظامیہ حل کر لے گی۔۔۔ہماری دعائیں انتظامیہ کے ساتھ ہیں ۔۔۔اللہ رب العزت ان کو ان کے کام میں‌کامیاب و کامران کرے آمین۔۔
     
  4. دریاب اندلسی
    آف لائن

    دریاب اندلسی منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    534
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم



    یہ مسئلہ حل ہو چکا ہے ۔۔۔۔ انریڈ میسج کا مطلب ہوتا ہے ان پڑھے پیغامات، یعنی ایسے پیغامات جو آپ نے ابھی تک نہیں پڑھے، اور نئے پیغامات وہ ہیں جو آپ کے آخری دخول کے بعد آئے ہیں ۔۔۔۔۔۔


    یہ کام بھی ہو چکا ہے اگر کسی جگہ پر انگریزی باقی ہے تو آپ نشاندہی کروا دیں تاکہ اس کو اردو میں تبدیل کیا جا سکے ۔

    آب وضاحت والے خانے میں‌بھی اردو لکھی جا سکتی ہے ۔


    یہ مسئلہ حل کیا جا چکا ہے ،، لیکن یہاں آپ کی ایک غلط فہمی بھی دور کر دون‌کہ صفحات کی تعداد اس کی لمبائی پر نہیں بلکہ اس پر موجود جوابات (پیغامات) پر منحصر ہے ۔



    بہت چھوٹا
    چھوٹا
    درمیانہ
    بڑا
    بہت بڑا
    میرے پاس تو یہ صورت حال ہے ان کی ۔


    اس بورڈ‌پر استعمال ہونے والا اردو نسخ ایشیا ٹائپ ایسا فونٹ ہے جس میں عبارت کو موٹا (بولڈ‌) نہیں‌کیا جا سکتا دوسرے فونٹز میں یہ آپشن موجود ہے ۔

    اس پر کام جاری ہے ان شاء اللہ جلد ہی خوشخبری ملے گی


    اس پر کام جاری ہے ان شاء اللہ جلد ہی خوشخبری ملے گی


    :khudahafiz: :khudahafiz: :khudahafiz: :khudahafiz: :khudahafiz: :khudahafiz:

    اس طرح صرف دو مسائل ایسے ہیں‌ جن کو حل کرنا باقی ہے


    جس طرح‌ نور صاحبہ نے مسائل کی نشاندہی کروائی ہے دیگر صارفین بھی اگر اسی طرح‌انتظامیہ کی مدد کریں تو یقینا سب مسائل جلدی حل ہو جائیں گے

    والسلام
    دریاب
     
  5. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    الائنمٹ کا مسئلہ
     
  6. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    جناب ۔ یہ مسئلہ جوں کا توں موجود ہے۔ لاگ ان ہوتے ہیں اوپر پیغام لکھا ہوتا ہے ان پڑھے پیغامات 2 ہیں۔ کلک کرنے پر بھی پیغام ملتا ہے "موصولہ پیغامات 2"۔۔۔ اور وہاں کلک کر کے پیغام ملتا ہے۔ کوئی پیغام نہیں۔ :takar:
    موصولہ پیغامات 2 والی جگہ پر بھی کوئی ایسی آپشن نہیں کہ جہاں سے یہ پیغام ڈیلیٹ کیے جاسکیں۔ :takar:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں