1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نئے قرض پروگرام پر پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات کا آخری راﺅنڈ آج ہوگا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏4 جولائی 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گذشتہ روز بھی بات چیت کا سلسلہ جاری رہا جس میں عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ قرضے کے معاہدے کے مسودہ کی تیاری ہوتی رہی۔ مسودے کو آج حتمی شکل دی جائیگی۔ وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت اچھی پیشرفت کے ساتھ جاری ہے جسے آج جمعرات کو مکمل کیا جائیگا۔ آئی ایم ایف کے مشن کے سربراہ جیفر فرینک نے کہا کہ نئے قرض پروگرام کے متعلق بات چیت ابھی مکمل نہیں ہوئی آج جمعرات کو بھی یہ جاری رکھی جائے گی جس کے بعد بیان جاری کیا جائیگا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پیکیج کیلئے بات چیت کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ گذشتہ روز کی بات چیت میں آئی ایم ایف کے وفد نے بتایا گیا کہ ریونیو کی لیکج پر ایک دن میں قابو نہیں پایا جا سکتا۔ پاکستان کے ٹیکسیشن کے نظام کو بہتر بنایا جائیگا، آئی ایم ایف کے وفد کو بتایا گیا کہ بجلی کے ٹیرف میں اضافہ کیا جائیگا اور پاور سیکٹر میں بتدریج اصلاحات کی جائیگی۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں