1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نئے عالمی چیمپئن کومستقل ملازمت کی تلاش

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏4 دسمبر 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    نئے عالمی چیمپئن کومستقل ملازمت کی تلاش

    رپورٹ :عبدالرشید شکور

    سنوکر کے نئے عالمی چیمپئن محمد آصف کو یقین ہے کہ عالمی اعزاز ان کی قسمت بدل دے گا اور انہیں مستقل ملازمت مل جائے گی جس سے اس وقت وہ محروم ہیں۔


    محمد آصف نے بلغاریہ سے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایک دوست کے اشتراک سے فیصل آباد میں قائم سنوکر پارلر ان کا واحد ذریعۂ معاش ہے جس سے وہ اپنا گھر چلا رہے ہیں اگر یہ پارلر نہ ہوتا تو وہ سنوکر بھی نہ کھیل رہے ہوتے۔

    محمد آصف کہتے ہیں کہ وہ خود کو اس لحاظ سے خوش قسمت محسوس کر رہے ہیں کہ پاکستان چند ہی کھیلوں میں عالمی چیمپئن بنا ہے اور انہیں یقین ہے کہ یہ جیت ان کے مالی مسائل دور کردے گی اور انہیں مستقل ملازمت بھی ملے گی اور حکومتی سطح پر بھی ان کی کارکردگی کا اعتراف کیا جائے گا۔

    محمد آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے لیکن معاشی مسائل ان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ اگر یہ مسائل دور ہوجائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ عالمی اور ایشین اعزازات نہ جیت سکیں۔

    "پاکستان میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے لیکن معاشی مسائل ان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ اگر یہ مسائل دور ہوجائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ عالمی اور ایشین اعزازات نہ جیت سکیں۔"

    محمد آصف

    اپنی جیت کے بارے میں محمد آصف کا کہنا ہے کہ اب احساس ہو رہا ہے کہ جیت کا کیا مزا ہوتا ہے۔چیمپئن شپ کے دوران تمام وقت وہ میچز کے دباؤ میں رہے لیکن فائنل کے بعد پہلی بار سکون سے سوئے۔

    عالمی اعزاز آپ کا ہوسکتا ہے یہ احساس کب ہوا ؟ اس سوال پر محمد آصف کا کہنا ہے کہ گروپ کے تمام چاروں میچز کے بعد جب ناک آؤٹ مرحلہ آیا تو انہوں نے سوچا کہ اگر اپنے کھیل پر پوری طرح توجہ رکھ کر کھیلے تو جیت سکتے ہیں ہر میچ میں ان کی یہی کوشش رہی کہ حریف کو برتری حاصل نہ کرنے دیں۔ جہا تک فائنل کا تعلق ہے وہ بہت سخت رہا اور گیری ولسن نے سولہواں فریم جیت کر مقابلہ برابر کیا لیکن جس طرح آخری دو فریمز انہوں نے اعتماد سے جیتے اس پر وہ بہت خوش ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے بلغاریہ سے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد آصف کی اس جیت کے بعد سنوکر کے بارے میں سرکار ی سوچ میں تبدیلی آنی چاہیے اور اسے وہ مقام ملنا چاہیے جس کا یہ کھیل مستحق ہے۔

    "محمد آصف کی اس جیت کے بعد سنوکر کے بارے میں سرکار ی سوچ میں تبدیلی آنی چاہیے اور اسے وہ مقام ملنا چاہیے جس کا یہ کھیل مستحق ہے۔"

    پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ

    ان کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت سنوکر پر توجہ نہیں دے گی پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے لیے اپنے محدود وسائل میں کام کرنا بہت مشکل رہے گا اس کے باوجود ایسوسی ایشن نے قومی سنوکر کے ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے کوششیں تیز کی ہوئی ہیں اور اکیڈمی اسی سلسلے کی کڑی ہے لیکن کوچنگ کے لیے اب بھی فنڈز درکار ہیں۔

    عالمگیر شیخ نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ عالمی چیمپئن بننے کے بعد پورا دن گزرگیا لیکن صدر، وزیراعظم اور وزیرکھیل کی طرف سے محمد آصف کو مبارکباد کے صرف ایک فون کا انتظار ہی رہا۔

    بشکریہ :بی بی سی اُردو
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نئے عالمی چیمپئن کومستقل ملازمت کی تلاش

    بہتر ہے کہ ایسے اعزاز و اکرام کی توقع وہ بلغارین یا یورپین پارلیمنٹ سے کرلیں تو کچھ نہ کچھ ضرور پا لیں گے۔
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نئے عالمی چیمپئن کومستقل ملازمت کی تلاش

    ہماری حکومت کو تو اور بہت سے کام ہیں جی
     
  4. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نئے عالمی چیمپئن کومستقل ملازمت کی تلاش

    محمد آصف کا انٹرویو میں نے ٹی وی پہ بھئ دیکھا وہ بھی اس ایک بات پہ زور دے رہے تھے کہ اگر حکومت اس طرف توجہ سے اور کھلاڑیوں کو کم از کم معاش کی طرف سے سکون ہو تو کوئی اعزاز حاصل کرنا مشکل نہیں
    مجھے حیرانی ہو رہی تھی یہ سن کے جب وہ بار بار کہہ رہے تھے کہ شائد اسی اعزاز کی وجہ سے ہی اب انکو مستقل جاب مل سکے معاشی مسئلہ حل ہو سکے تا کہ وہ پوری دلچسپی سے کھیل کی طرف ہو سکیں
    جی بالکل حکومت اتنی ویلی نئیں ایسی چھوٹی موٹی باتوں پہ توجہ سے اور بہت سے کام کرنے ہوتے ہیں لوڈ شیڈنگ بجلی بلکہ سوئی گیس بھی اب تو کب آنی کب جانی، مہنگائی کرنا کونسی چیز کی قیمت کتنی بڑھانی، موبائل سروس کتنے گھنٹے اور کب کب بند کرنی موٹر سائیکل پہ پابندی کب لگانی ، سردیاں آ گئیں گھنٹہ آگے کرنا ہے گھڑی میں یا پیچھے بہت سے کام ہوتے ہماری گورنمنٹ کو ۔۔۔۔
     
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نئے عالمی چیمپئن کومستقل ملازمت کی تلاش

    اب وہ عالمی چیمپئن ہیں اور مجھے امید ہے کہ جو دنیا میں سنوکر کے عالمی مقابلے ہوتے رہتے ہیں ان میں شرکت کر سکیں گے اور اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔اور اگر وہ یہ اعزاز چند سال ان کے پاس رہا تو وہ مالی لحاظ سے خود کفیل ہو جائیں گےاور ان کو سپانسر بھی کافی ملتے جائیں گے۔
     
  6. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نئے عالمی چیمپئن کومستقل ملازمت کی تلاش

    آمین ،
     

اس صفحے کو مشتہر کریں