1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نئے صوبوں پر تمام جماعتوں سے ملکر قومی کمشن بنایا جائیگا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏19 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور (آئی این پی )صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے معاملے پر وفاقی حکومت تمام جماعتوں سے مل کر قومی کمیشن تشکیل دے گی جس کے بعد نئے صوبوں کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا لیکن نئے صوبوں کا نعرہ لگانے والی پیپلزپارٹی کو عوام نے نشان عبرت بنا دیا ہے۔ وفاقی حکومت احتساب کا ایسا ادارہ بنانے جا رہی ہے جو سیاستدانوں ، حکمرانوں اور ججوں کو پکڑ سکے گا ۔ مزدور کی تنخواہ 10ہزار کرنے کے فیصلے پر سختی سے عمل کروایا جائے گا ۔ وہ ایوان وزیراعلیٰ میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔ صوبائی وزیر قانون نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے اپنی ناکامیوں اور بیڈ گورننس پر پردہ ڈالنے کےلئے صوبائی تعصبات کو ابھارا کیونکہ وہ ڈھٹائی اور بے شرمی کے ساتھ کرپشن اور لوٹ مار کرتی رہی اسی وجہ سے جنوبی پنجاب کے عوام نے اسے مسترد کر دیا ۔انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ کی حکومت دہشت گردی سمیت تمام امور پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنانا چاہتی ہے اور جہاںتک نئے صوبوں کا تعلق ہے تو اس کےلئے وفاقی حکومت قومی کمیشن تشکیل دے گی جس میں بھارت کی طرز پر ریٹائرڈ ججز ، سیاستدان ، انتظامیہ سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہوںگے ۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ زاہد حامد کو کسی سازش کے تحت نہیں لایا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف کا مشرف کے بارے میں موقف واضح ہے کوئی ابہام نہیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں