1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

می رقصم - شیخ عثمان مروَندی معروف بہ لال شہباز قلندر کی غزل

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سید شہزاد ناصر, ‏27 مئی 2015۔

  1. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    نمی دانم کہ آخر چوں دمِ دیدار می رقصم
    مگر نازم بایں ذوقے کہ پیشِِ یار می رقصم

    مجھےنہیں معلوم کہ آخر دیدار کے وقت میں کیوں ناچ رہاہوں، لیکن اپنے اس ذوق پر نازاں ہوں کہ اپنے یار کے سامنے ناچتا ہوں

    تُو آں قاتل کہ از بہرِ تماشا خونِ من ریزی
    من آں بسمل کہ زیرِ خنجرِ خونخوار می رقصم

    تُو وہ قاتل ہے کہ تماشے کے لیے میرا خون بہاتا ہے اور میں وہ بسمل ہوں کہ خونخوار خنجر کے نیچے ناچتا ہوں

    بیا جاناں تماشا کن کہ در انبوہِ جانبازاں
    بہ صد سامانِ رسوائی سرِ بازار می رقصم

    آ، اے محبوب ! اورتماشا دیکھ کہ جانبازوں کی بھِیڑ میں، میں سینکڑوں رسوائیوں کےسامان کےساتھ ،سر بازار ناچتا ہوں

    خوشا رندی کہ پامالش کنم صد پارسائی را
    زہے تقویٰ کہ من با جبّہ و دستار می رقصم

    واہ ! مے نوشی کہ جس کیلیے میں نے سینکڑوں پارسائیوں کو پامال کر دیا، خوب! تقویٰ کہ میں جبہ و دستار کے ساتھ ناچتا ہوں

    اگرچہ قطرۂ شبنم نپوئید بر سرِ خارے
    منم آں قطرۂ شبنم بنوکِ خار می رقصم

    اگرچہ شبنم کا قطرہ کانٹے پر نہیں پڑتا لیکن میں شبنم کا وہ قطرہ ہوں کہ کانٹے کی نوک پر ناچتا ہوں

    تو ہر دم می سرائی نغمہ و ہر بار می رقصم
    بہر طرزے کہ رقصانی منم اے یار می رقصم

    توہر وقت جب بھی مجھے نغمہ سناتا ہے، میں ہر بار ناچتا ہوں، اور جس طرز پر بھی تو رقص کراتا ہے، اے یار میں ناچتا ہوں

    سراپا بر سراپائے خودم از بیخودی قربان
    بگرد مرکزِ خود صورتِ پرکار می رقصم

    سر سے پاؤں تک جو میرا حال ہےاس بیخودی پر میں قربان جاؤں،کہ پرکار کی طرح اپنے ہی گرد ناچتا ہوں

    مرا طعنہ مزن اے مدعی طرزِ ادائیم بیں
    منم رندے خراباتی سرِ بازار می رقصم

    اے ظاہر دیکھنے والے مدعی !مجھے طعنہ مت مار،میں تو شراب خانے کا مے نوش ہوں کہ سرِ بازار ناچتا ہوں

    کہ عشقِ دوست ہر ساعت دروں نار می رقصم
    گاہےبر خاک می غلتم , گاہے بر خار می رقصم

    عشق کا دوست تو ہر گھڑی آگ میں ناچتا ہے،کبھی تو میں خاک میں مل جاتا ہوں ،کبھی کانٹے پر ناچتا ہوں

    منم عثمانِ ھارونی کہ یارے شیخِ منصورم
    ملامت می کند خلقے و من برَ،دار می رقصم

    میں عثمان ھارونی ،شیخ حسین بن منصور حلاج کا دوست ہوں، مجھے خلق ملامت کرتی ہے اور میں سولی پر ناچتا ہوں
     
    ملک بلال، پاکستانی55 اور عمر خیام نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوبصورت ۔ شکریہ شئیر کرنے کا
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    پسند کرنے کا شکریہ
    سلامت رہیں
     
  4. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب جناب ۔۔۔۔ ترجمہ بھی لاجواب۔۔۔۔ زبردست۔۔۔ ڈھیروں داد و تحسین
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    پسند کرنے کا شکریہ
    سلامت رہیں
     
  6. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب ناصر بھائی صاحب
    مجھے فارسی زبان سیکھنے کا بہت شوق ہے تھوڑی بہت سمجھ آ جاتی ہے لیکن میں مکمل سیکھنا چاہتی ہوں ہمارا ورثہ اور ہمارے شاعرون کا بہترین کلام فارسی میں ہے اور ہم فارسی نہ سمجھ سکنے کی وجہ سے اس قیمتی ادب اور ورثے سے محروم ہیں
    آپ مجھے فارسی سکھا سکتے ہیں پلیز:dilphool:
     
    ملک بلال اور سید شہزاد ناصر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    پسند کرنے کا شکریہ :)
    فارسی ادب سے شروع سے ہی دلچسبی ہے بلاشبہ فارسی ادب میں بیش بہا سرمایہ محفوظ ہے میری فارسی دانی یوں ہی سی ہے خاکسار تو نقل پر چلتا ہے بحرحال مقدور بھر کوشش کروں گا اس سلسلے میں آپ کی مدد کر سکوں
    شاد و آباد رہیں
     
    پاکستانی55 اور ارشین بخاری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    بہت نوازش
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے ایک مرتبہ تجوید اور عربی سیکھنا چاہی تو مجھے حکم ملا کہ پہلے فارسی سیکھ لو پھر عربی۔

    اس طرح میں نے ابتدائی طور پر دو قاعدے پڑھے جس میں پہلے قاعدے میں فارسی کے صیغے بیان کیئے گئے تھے اور کچھ فارسی کے الفاظ جبکہ دوسرے قاعدے میں گلستان اور بوستان سعدی سیکھنے کا موقع ملا۔ اس کے بعد بھی فارسی کا مطالعہ جاری رہا۔ اس وقت میں فارسی روانی سے لکھ سکتا تھا۔ اور پھر تلفظ میں مہارت حاصل کی۔

    ان دنوں مجھے معلوم ہوا کہ ہماری تہذیب کا بیشتر حصہ فارسی میں محفوظ ہے اور بہت اعلی خیالات اور علم کو فارسی میں لکھا گیا مگر افسوس کہ پاکستان بننے کے بعد نہ تو ہم اپنے اثاثے محفوظ رکھ سکے اور نہ ہی ارودو کی ترویج و ترقی کرسکے۔۔۔۔

    ویسے جو لوگ فارسی زبان پر قدرت رکھتے ہیں ان کے لئے اردو دانی نہایت آسان ہے۔
     
    ملک بلال، ارشین بخاری اور سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    آپکی فارسی دانی کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی
    اس سلسلے میں ہم اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں
    تاریکی بڑھانے سے بہتر ہے کہ اپنے حصے کی شمع جلاتے جائیں
    سلامت رہیں
     
    ملک بلال, پاکستانی55, غوری اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ہم نے اپني زندگی کو اخروی زندگی کے بدلے اللہ تعالی کے ہاں گروی رکھا ہوا ہے اور اب اسی زندگی میں اعمال صالحہ جمع کرنا ہیں، سو ہر روز کرتا رہتا ہوں۔ آپ کو میری پوسٹ میں یہ رنگ عیاں طور پر نظر بھی آئے گا۔
     
    ملک بلال اور سید شہزاد ناصر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ :)
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ
    ایک ایک شعر لاجواب ہے۔
    فرید ایاز قوال نے اس کلام کو بہت خوب پڑھا ہے اور تلفظ بھی زبردست ہے ۔



    ، ، ، ، ،
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں