1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میں نے ایک بات محسوس کی ہے

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏27 اپریل 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:

    میں نے ایک بات محسوس کی ہے

    جیسے لوگ ہمارے اِرد گِرد ہوتے ہیں ہماری زندگیوں پر ویسا اثر ہونا شروع ہو جاتا ہے، ہماری پرسنلیٹی، ہماری سوچ، ہمارا اُٹھنا بیٹھنا، ہماری ڈِیلنگز، ہمارے الفاظ، یہاں تک کہ ہمارے اللّٰہ پر توکل پر بھی اثر ہوتا ہے.
    منفی لوگ ہر طرح سے منفی شعاعیں پھیلانے کے عادی ہوتے ہیں وہ اپنے ساتھ ساتھ دُوسروں میں بھی مایُوسی کا زہر اِنجیکٹ کر رہے ہوتے ہیں.

    اگر تو آپ اِتنے مُثبت ہیں کہ اُنہیں بدل سکیں، اُنہیں روشنی میں چلنا اور زندگی کا اصل مقصد سمجھا سکیں تو اُنہیں ضرور وقت دیں.

    لیکن اگر آپ خود کمزور ہیں، ایسے لوگوں کا اثر قبول کر لیتے ہیں تو خُود پر مہربانی کر لیں، ذرا سا فاصلہ رکھ لیں، اُن کے لیے دُعا کریں

    اسی طرح مثبت سوچ اور کِردار کے مالک لوگ آپ کی زندگی میں مزید رنگ بھر دیتے ہیں، آپ کو گِرنے نہیں دیتے، آپ کو خود اعتمادی کا فن سِکھاتے ہیں، آپ کو خوش رہنا اور مُحبت بانٹنا سِکھاتے ہیں، ایسے لوگوں سے ملنے اور بات کرنے کے بہنا ڈُھونڈیں، ان کے قریب رہیں.

    ان کی مثبت شعاعیں آپ کو مشکل زندگی میں مثبت رہ کر جینا سِکھا دیں گی، اللّٰہ پر توکل سِکھا دیں گی​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں