1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میں آنکھیں نوچ لوں اپنی

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد اطہر طاہر, ‏13 مارچ 2016۔

  1. محمد اطہر طاہر
    آف لائن

    محمد اطہر طاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    63
    موصول پسندیدگیاں:
    51
    ملک کا جھنڈا:
    میرادل چاہتا ہے یہ
    میں آنکھیں نوچ لوں اپنی
    کہ ان میں تیرے سپنے تھے
    جو تیرے خواب دیکھے تھے
    یادیں کھرچ دوں دل سے
    فنا کردوں میں ہستی کو
    جلادوں دل کی بستی کو
    لبوں کو چیر ڈالوں میں
    ان پہ تیرے نغمے ہیں
    جو تیرا نام لیتے ہیں
    زباں کو کھینچ دوں جڑ سے
    جو لبوں کا ساتھ دیتی ہے
    رگوں کو تارتار کروں
    کہ ان میں تم ہی بہتے تھے
    مٹادوں خال و خد اپنے
    تیرے لیے دمکتے تھے
    مگر اس روح کا میں کیا کروں
    کیسے کھینچوں اسے بدن سے
    اس پہ بس نہیں میرا
    میری تو روح ہی تم ہو
    تمہیں نے تو راہ بدلی ہے
    تمہاری چاہ بدلی ہے
    میرادل بھی بدل دیتے
    میرا دل کیوں نہیں بدلا
    تخلیق: محمد اطہر طاہر
    ہارون آباد
     
    ھارون رشید، پاکستانی55 اور دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں