1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میک اپ ٹپس

'گوشہء خواتین' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏1 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    میک اپ ٹپس

    میک اپ میں زیادہ مہارت نہ رکھنے والی خواتین اکثر کشمکش کا شکار ہوتی ہیں کہ کس طرح کے لبا س کے ساتھ کون سے رنگ میک اپ میں مناسب لگیں گے۔ذیل میں پارٹی لباس کے ساتھ میک اپ کے حوالے سے کچھ ضروری ٹپس موجود ہیں ،یقینا یہ آپ کے لیے مدد گار ثابت ہوں گی۔گلابی رنگ کے لباس کے ساتھ اگر آپ کے چہرے کی رنگت ہلکی ہے تو لائٹ اور نیوٹرل رنگوں کا استعمال کریں۔ہلکی سی چمک دمک والے رنگ آپ کے چہرے کے لیے مناسب رہیں گے۔کاجل لگا کر آنکھوں کو نمایاں کریں۔ہونٹوں کے لیے پرنٹ کے حساب سے شیڈ کا انتخاب کریں۔اگر پرنٹ گلابی ہو تو پرپل شیڈ اور ساتھ لپ گلوس کا استعمال کریں۔اگر جلد کی رنگت درمیانی ہے تو سرخ سے ذرا ہلکا شیڈ مناسب رہے گا۔زیادہ شوخ رنگ استعمال کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ کی شخصیت متاثر کن نہیں لگے گی۔لباس میںاگر کئی رنگ موجود ہوں تو ان کی مناسبت سے شیڈ منتخب کریں۔آپ ہلکا سرخ رنگ یا خوابنی کے رنگوں والی لپ سٹک استعمال کر سکتی ہیں۔اگر آپ کا لباس شمپئن رنگ کا اور چہرے کی رنگت ہلکی ہے تواسی کی مناسبت سے آئی میک اپ کریں۔گولڈ،بھورا مائل یاشیمپئن شیڈ ٹھیک رہے گا۔ہونٹوں پر ہلکی لپ سٹک یا لپ گلوس لگائیں۔روشن گلابی اور شوخ رنگوںاستعمال کرنے سے گریز کریں۔درمیانی رنگت والی خواتین آئی میک اپ کے لیے برائون،کاپر اور ونیلا شیڈ استعمال کریں۔ہونٹوں پر گولڈ شیڈ گلوس یا برونز کپ سٹک لگائیں۔آپ جس قدر نیچرل کلر استعمال کریں گی اتنا ہی آپ کی شخصیت میں نکھار آئے گا۔سرخ اور ڈراک برائون شیڈ ہر گز استعمال مت کریں۔گہری رنگت والی خواتین کے لیے خاکستری شیڈ آئی میک اپ کے لیے ٹھیک رہے گا،مثلاً برائون یا برونز رنگ۔اس کے علاوہ ہونٹوں کے لیے گہرے رنگوں کا استعمال کریں۔اگر آپ پارٹی میں لال رنگ کا لباس زیب تن کر رہی ہیں اورآپ کے چہرے کی رنگت ہلکی ہے توآئی میک اپ کے لیے کریمی شیمپئن شیڈ لگائیں اور برائون لائنز کا استعمال کریں۔اس کے بعد ہونٹوں پر ہلکی لپ سٹک لگا کر اوپر سرخ گلوس لگا لیں۔درمیانی رنگت والی جلد کے لیے بھی پپوٹوں پرکریمی شمپئن آئی شیڈو لگائیں اور لائنر کی جگہ سیاہ رنگ کی باریک لائن لگائیں۔ہونٹوں پر من پسند رنگ کا گلوس استعمال کیا جا سکتا ہے۔پارٹی کے لیے سرخ رنگ کا انتخاب کرنے والی گہری رنگت کی خواتین کو چاہیے کہ آنکھوں پر بلیک لائنر کے ساتھ برائون آئی شیڈکا استعمال کریں۔لپ سٹک کے لیے بھی ملتے جلتے رنگوں کا انتخاب کریں۔اگر آپ فنکشن میں سیاہ رنگ پہننا چاہتی ہیں اور آپ کی رنگت ہلکی ہے توپلکوں کا خاص میک اپ کریں۔یہ گہری اور کالی نظرآنی چاہیے۔جبکہ آئی شیڈ ہلکے رنگ کا استعمال کریں۔ہونٹوں پر سرخ یا پھر گلابی شیڈ لگائیں۔آپ کے لباس اور شخصیت میں واضح نکھار آئے گا۔درمیانی رنگت والی خواتین رنگین آئی لائنر ٹرائی کریں۔پہلے پلکوں کو ہلکا سا موڑ کر ان پہ شمپئن کلر لگائیں۔اپنی سکن کے مطابق لپ سٹک کا انتخاب کریں بعد میں گولڈن گلوس کا ہلکا سا ٹچ دے کر تیاری مکمل کریں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں