1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مینوں کی پتہ ؟

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏4 ستمبر 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    'مینوں کی پتہ۔۔'
    وسعت اللہ خان ​

    ان دنوں پاکستان میں میڈیائی بلونگڑے کے آگے ایک نئی گیند اچھال دی گئی ہے یعنی ایم کیو ایم کے خلاف انیس سو بانوے کا آپریشن فوج نے اپنی مرضی سے شروع کیا تھا یا اس وقت کے سیاسی وزیرِ اعظم نواز شریف کو اعتماد میں لے کر کیا گیا تھا۔

    جو زندہ ہیں کہہ رہے ہیں۔۔۔ 'صدر غلام اسحاق خان مرحوم، جنرل آصف نواز مرحوم یا جام صادق علی مرحوم سے جا کر پوچھو۔۔ مینوں کی پتہ۔۔'
    مینوں کی پتہ! یہ وہ جادوئی فقرہ ہے جو ہر سیاستدان، جرنیل اور ویلے انٹیلی جنس افسر اور ریٹائرڈ بیوروکریٹ کی ڈھال ہے۔
    جی کشمیر میں انیس سو اڑتالیس میں قبائلی کس نے بھیجے۔۔ 'مینوں کی پتہ۔۔۔ جنرل اکبر خان یا قائدِ اعظم سے پوچھیں۔'
    انیس سو پینسٹھ میں آپریشن جبرالٹر کس نے شروع کیا۔ 'فلاں نے کیا، فلاں نے کیا، فلاں نے کیا۔' اور آپ؟؟ 'میں۔۔ میں تو اس وقت ملک میں تھا ہی نہیں، مینوں کی پتہ۔'
    اور1971میں مشرقی پاکستان؟ 'یقیناً بھٹو تھا، مجیب تھا، نیازی تھا، ٹکا خان تھا، یحیی تھا، اندرا تھی، اروڑا تھا۔۔۔ میں، میں تو اس وقت بیت الخلا میں تھا۔۔۔ مینوں کی پتہ۔۔'
    اور بھٹو کی پھانسی؟ 'صاف ظاہر ہے ضیا تھا، چشتی تھا، تارا مسیح تھا، میرا کیا لینا دینا میں تو اس وقت سوات میں چھٹیاں گزار رہا تھا۔۔'مینوں کی پتہ !
    اور ضیا الحق کی موت ؟ 'جنرل بیگ سے پوچھیں، اعجاز الحق سے پوچھیں، ریگن سے پوچھ لیں۔۔ میں تو بہاولپور گیا ہی نہیں۔ مینوں کی پتہ!!'
    اور کرگل؟ نواز شریف کہہ رہے ہیں، مینوں کی پتہ،
    مشرف کہہ رہے ہیں، مینوں کی پتہ۔
    آپ کیا کہتے ہیں؟ 'تو پھر یقیناً سردار عبدالقیوم نے فوج بھیجی ہوگی ان سے معلوم کریں۔۔۔'
    اور بے نظیر کا قتل؟ 'دیکھیں جی اس میں یا تو بیت اللہ ملوث تھا، یا پھر راولپنڈی میونسپلٹی والے ملوث ہیں، جنہوں نے واردات کے دو گھنٹے کے اندر جائے وقوعہ کو دھو ڈالا۔۔۔ میں تو ان دنوں بیمار شمار تھا، میرا ہاتھ کیسے ہوسکتا ہے۔ قسمے خدا دی، مینوں‌کی پتہ !
    اور یہ رویہ صرف سیاستدان، جرنیل، ویلے انٹیلی جنس افسر یا ریٹائرڈ بیوروکریٹ ہی کا نہیں۔ آپ سڑک پر نکل کر اس موٹر سائیکل سوار اور کار ڈرائیور کا مکالمہ سنیں جن کی ابھی ابھی ٹکر ہوئی ہو۔ 'تم تھے'، 'نہیں تم غلط سمت سے آرہے تھے'، 'نہیں تمہیں گاڑی نہیں چلانی آتی'، 'میرا کیا قصور!' 'اوئے تم تھے!' آپ جمع ہونے والی بھیڑ میں کسی راہ گیر سے پوچھیں قصور کس کا تھا؟ وہ کندھے اچکا کر دوسرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہے گا 'اس سے پوچھیں، اس نے مجھ سے پہلے یہ حادثہ دیکھا'۔ آپ دوسرے سے پوچھتے ہیں تو وہی جواب ملتا ہے۔۔ 'مینوں کی پتہ۔ اس سے پوچھیں۔۔'
    اس اجتماعی رویے کے تناظر میں کیا یہ بہتر نہ ہوگا کہ پاکستان میں جن جن عمارات اور پہاڑیوں پر جلی حروف میں 'ایمان، اتحاد، تنظیم' لکھا ہوا ہے، اسے کھرچ کر زیادہ بڑے حروف میں لکھوا دیا جائے:

    'مینوں کی پتہ!'

    بی بی سی اردو ۔ کالم۔
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    مینوں وی کوئی نہیں پتا
     
  3. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    آئندہ جب بھی کوئی مجھ سے جبار صاحب کے متعلق پوچھے گا تو میرا جواب ہوگا۔

    " مینوں کی پتہ !"
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہارون بھائی ۔ آپ اور میں‌غریب عوام ہیں ۔ ہمیں ہر چیز کا پتہ ہونا ضروری ہے۔ :yes:
     
  5. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    میڈیائی بلونگڑے سے مراد بریگیڈیر امتیاز ہوگا۔ آج کل صحافیوں نے اس کے الٹے سیدھے نام رکھ دئیے ہیں
    بریگیڈیر بلا
    بلے بلونگڑے
     
  6. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    خوب تجزیہ کیا ہے۔ مینوں‌کی پتہ :201:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں