1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

'سیرتِ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد نواز شریف, ‏8 مارچ 2009۔

  1. محمد نواز شریف
    آف لائن

    محمد نواز شریف ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2009
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    ساری فضائیں ،ساری زمیں اور آسماں
    صدقہ حضورآپ کا ہیں کوہ وکہکشاں
    بھیجوںسلام آپ پر سرکار صبح و شام
    ہو جائے میری عمر اسی ذکر میں شام

    میلاد النبیﷺ کی صبح سے آج تک تقریبا چودہ سو سال کا عرصہ بیت چکا ہے۔سال کے بعد جب بھی ماہ ربیع الاول کا مقدس دن آتا ہے تو اہل محبت و شوق حسب اسطاعت اپنے پیارےنبیﷺ کے حضور عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کرتے ہیں۔حکم الہیہ کی تکمیل میں تحدیث نعمت کے طور پر محافل میلاد کے علاوہ یوم میلاد پر جشن بھی مناتےہیں۔لہذااے عاشقان مصطفی ﷺ تم بھی حضور ﷺ کی محبت اور عشق کے نغمے الاپو کیونکہ اسی میں تمہاری اور پوری امت مسلمہ کی کامیابی کا راز ہے اور یہی وقت کی سب سے اہم مذہبی ضرورت ہے۔
    عید میلاد النبی :saw: مناؤ
     
  2. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    نعت رسول مقبول (صلی اللہ علیہ والہ وسلم)

    نعت لکھنے کا اگر مجھ کو قرینہ آجائے
    جتنا دشوار ہو جینا مُجھے جینا آجائے
    ۔
    اُس سفر میں کبھی تھکتے نہیں دِل اور پاؤں
    جس سفر میں کہیں احساس مدینہ آجائے
    ۔
    ڈوبنے والو! کبھی دِل سے پکارو تو اُنھیں
    خُود بھنور لےکے کنارے پہ سفینہ آجائے
    ۔
    ایسی رحمت کی گھڑی بھی کوئی آسکتی ہے
    میں مدینے میں رہوں مُجھ میں مدینہ آجائے
    ۔
    مجھ گنہاہگار بھکارن کی یہی جنت ہے
    اُن (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کی نسبت کا مِرے ہاتھ خزینہ آجائے
    ۔
    ہوتو سکتا ہے اگر آپ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کرم فرما دیں
    میری آنکھوں سے مِرے دل میں مدینہ آجائے۔
    ۔
    ۔
    نوشی گیلانی
     
  3. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    میلاد :saw: کے موضوع پر اتفاق سے تین لڑیاں بن گئی ہیں ، منتظم اعلی سے درخواست ہے کہ اسے ایک لڑی بنا دی جائے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں