1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرے ہم سفر میرے ہم نشیں

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از قلمکار786, ‏28 جولائی 2014۔

  1. قلمکار786
    آف لائن

    قلمکار786 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2014
    پیغامات:
    1
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    دوستو! پہلی دفعہ اس فورم میں شرکت کی جسارت کر رہا ہوں ۔ اس امید کے ساتھ کہ مجھے صاحب فن اور صاحب علم لوگوں کی محفل میسر ہو گی ۔ اس جسارت کے ساتھ ایک تازی ترین انتخاب آپ سب کے نام ۔۔۔۔۔
    میرے ہم سفر میرے ہم نشین
    میں نے رب سے مانگا تو کچھ نہیں
    میں نے جب بھی مانگی کوئی دعا
    نہیں مانگا کچھ بھی تیرے سوا
    یہ طلب کیا کہ میرے خدا
    سبھی راحتیں سبھی چاہتیں
    وہ عطا کرے تجھے منزلیں
    یہ طلب کیا کہ میرے خدا
    تجھے تخت دے ، تجھے تاج دے
    تجھے بخت دے
    میری التجائیں سنے کبھی
    تو بخش دے انہیں وہ قبولیت
    میرے ہم سفر میرے چارہ گر
    یہ ہے دوستی کا کٹھن سفر
    میرے ساتھ چلنا ذرا سوچ کر
    ذرا دیکھ تو میرا حوصلہ
    میرے پاس جو کچھ ہے وہ تیرا
    میرا علم بھی میرا نام بھی
    کہ میری صبح کہ میری شام بھی
    کہ جو مل سکیں میرے دام بھی
    وہ سبھی کچھ تجھے عطا کرے
    میرے ہم سفر تو یقیں تو کر
    مجھے مانگنا تو نہ آسکا
    میں نے پھر بھی مانگی یہی دعا
    کہ گواہی دے گا میرا خدا
    میں نے جب بھی اس سے طلب کیا
    نہیں مانگا کچھ بھی تیرے سوا
     
    سارا, واصف حسین, پاکستانی55 اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    خوبصورت رومانوی شاعری ہے۔
    خوش رہیں @قلمکار786 جی
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب ۔۔۔۔ زبردست
     

اس صفحے کو مشتہر کریں