1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرے پیارے اللہ میاں

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏14 جولائی 2011۔

  1. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    میرے پیارے اللہ میاں
    از فاروق قیصر عرف انکل سرگم


    میرے پیارے اللہ میاں
    دل میرا حیران ہے

    میرے گھر میں فاقہ ہے
    اس کے گھر میں نان ہے
    میں بھی پاکستان ہوں
    اور وہ بھی پاکستان ہے

    میرے پیارے اللہ میاں
    لیڈر کتنے نیک ہیں
    ہم کو دیں وہ صبر کا پھل
    خود وہ کھاتے کیک ہیں

    میرے پیارے اللہ میاں
    یہ کیسا نظام ہے
    فلموں میں آزادی ہے
    ٹی وی پر اسلام ہے

    میرے پیارے اللہ میاں
    سوچ کے دل گھبراتا ہے
    بند ڈبوں میں خالص کھانا
    ان کا کتا کھاتا ہے
    میرا بچہ روتے روتے
    بھوکا ہی سوجاتا ہے

    میرے پیارے اللہ میاں
    دو طبقوں میں بٹتی جائے
    ایسی اپنی سیرت ہے
    ان کی چھت پر ڈش انٹینا
    میرے گھر میں بصیرت ہے

    میرے پیارے اللہ میاں
    میری آنکھ کیوں چھوٹی ہے
    اس کی آنکھ میں کوٹھی ہے
    میری آنکھ میں روٹی ہے

    میرے پیارے اللہ میاں
    تیرے راز بھی گہرے ہیں
    ان کے روزے سہری والے
    میرے آٹھ پہرے ہیں

    میرے پیارے اللہ میاں
    روزہ کھولوانے کی ان کو
    دعوت ملے سرکاری ہے
    میرا بچہ روزہ رکھ کر
    ڈھونڈتا پھرے افطاری ہے

    میرے پیارے اللہ میاں
    یہ کیسا وٹہ سٹہ ہے
    این ٹی ایم کا سر ہے ننگا
    پی ٹی وی پہ ڈوپٹہ ہے

    میرے پیارے اللہ میاں
    بادل مینہ برسائے گا
    اس کا گھر دھل جائے گا
    میرا گھر بہہ جائے گا

    میرے پیارے اللہ میاں
    چاند کی ویڈیو فلمیں دیکھ کر
    اس کا بچہ سوتا ہے
    میرا بچہ روٹی سمجھ کر
    چاند کو دیکھ کے روتا ہے

    میرے پیارے اللہ میاں
    یہ کیسی ترقی ہے
    ان کی قبریں تک ہیں پکی
    میری بستی کچی ہے

    میرے پیارے اللہ میاں
    دل میرا حیران ہے​
     
  2. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے پیارے اللہ میاں

    بہت خوب، عمدہ شیئرنگ ہے ۔ واصف بھائی بہت بہت شکریہ۔ مزید کا انتظار رہے گا۔:dilphool::dilphool:
     
  3. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے پیارے اللہ میاں

    واہ واصف بھائی بہت خوب اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
     
  4. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے پیارے اللہ میاں

    انکل سرگم کا پتلی تماشہ اور اس کا یہ کردار ہمیشہ ہی ہمارے دل کی بات کہتا رہا ہے ۔
     
  5. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے پیارے اللہ میاں

    واہ بہت خوب
    کلیاں پروگرام یا آ گیا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں