1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرے بارے میں

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از dxbgraphics, ‏11 جنوری 2011۔

  1. dxbgraphics
    آف لائن

    dxbgraphics ممبر

    شمولیت:
    ‏11 جنوری 2011
    پیغامات:
    23
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    مختصر ميرے بارے ميں. میرا نام محمد صدیق ہے۔ پشاور سے تعلق،عمر تقریبا 29، متوسط گھرانے سے،ابتدائی تعلیم فارورڈ ہائی سکول سے حاصل کی۔ 1996 میں گورنمنٹ ہائی سکول ہزار خوانی سے میٹرک کرنے کے بعد اپنی والد صاحب کی ہی دکان میں کمپوزنگ و ڈیزائننگ کا آغاز کیا۔ پھر تین سال ميں 98،99،2000 میں ان پیج نامی پروگرا م میں 18 پشتو کے فونٹ تخلیق کئے۔اور اللہ کے کرم اورمہربانی سے پشاور سے کراچی تک دینی کتب تفاسیر اور احادیث کے تراجم میں استعمال ہورہے ہیں۔ 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کے خلاف پشاور میں مظاہروں میں الجزیرہ کے رپورٹر عمر العیساوی کی معاونت کی۔ اور اس کے ساتھ ہی رپورٹنگ سے بھی وابستہ ہوگیا۔ 2003 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوا، اللہ نے دو بیٹوں اور ایک بیٹی سے نوازہ ہے۔2004 میں فرنٹیئر پرنٹنگ اینڈ پبلشرز ایسوسی ایشن کا دو سال کے لئے نامزد انفارمیشن سیکرٹری بنا۔ دوسری دفعہ منتخب ہوکر دو سال کے لئے دوبارہ صوبائی انفارمیشن سیکرٹری بنا۔ 2005 میں بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن سے ایسوسی ایٹ ڈگری حاصل کی۔ اور پھر گریجویشن کے لئے کوشاں ہوا۔ پھر مالی حالات کی مشکلات سے دوچار ہوا تو2008 میں سمندر پار قسمت آزمائی کے لئے دبئی آیا۔ جس کی وجہ سے میری گریجویشن كا كمپارٹ دوبارہ دینے سے قاصر رہا، جو کہ آئندہ سال انشاء اللہ دے کر فارغ ہوجاؤنگا۔ مزید اللہ سے خیر،برکت، عافیت، ہدایت ،عزت ،رحمت کا طلبگار ہوں۔
     
  2. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے بارے میں

    السلام علیکم
    بہت اچھا لگا آپ کا تعارف پڑھ کر
    اللہ تعالیٰ آپ کو نیک مقصد میں کامیاب فرمائے
     
  3. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے بارے میں

    محمد صدیق بھائی بہت بہت شکریہ کہ اپنا تفصیلی تعارف پیش کیا۔۔۔۔۔۔آپ کے بارے جان کے بہت خوشی ہوئی۔۔۔۔۔۔امید ہے کہ اس محفل دوستاں میں‌آتے رہیں گے بلکہ اپنا سرگرم کردار بھی ادا کرتے رہیں گے۔۔۔۔۔اللہ آپ کو اور آپ کے اہل خاندان کو دین و دنیا کی بھلائی عطاء فرمائے۔۔۔۔آمین
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے بارے میں

    اسلام علیکم
    صدیق بھائی آپ کو اپنے درمیاں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے آپ اس لنک کو دیکھ لیں ذرا یہاں کچھ دوست آپ کے منتظر ہیں
    http://www.oururdu.com/forums/showthread.php?t=8457
     
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے بارے میں

    صدیق بھائی بہت اچھا لگا آپ کا تعارف پڑھ کر۔ آپ نے ھارون بھائی کو محنت کرنے سے بچا لیا ورنہ انہوں نے پورا انٹرویو لے لینا تھا آپ کا۔ آتے رہیے گا اور امید ہے ہمیں بھی آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے بارے میں

    السلام علیکم محمد صدیق بھائی ۔
    آپ کے متعلق جان کر اور آپکی فروفیشنل مصروفیات سے تعارف پا کر بہت اچھا لگا ۔
    انشاءاللہ آپکو ہماری اردو کی بزم پسند آئے گی اور ہماری اردو کی بزم کو آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
     
  7. جبار گجر
    آف لائن

    جبار گجر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2010
    پیغامات:
    377
    موصول پسندیدگیاں:
    185
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے بارے میں

    اسلام علیکم
    پیارے بھائی دیگر فورمز پر آپ کے مراسلے دیکھنے کو ملتے رہے ہیں اور آپ کو پیاری اردو پر دیکھ کر تو بہت ہی اچھا لگاہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں