1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میری بیاض (21)

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏14 اکتوبر 2012۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غزل - موجہء برق تبسم

    ٭ ٭ ٭
    راز یہ اہل محبت پہ عیاں ہوتا ہے
    لمحہء ہجر صدی سے بھی گراں ہوتا ہے

    جس کے سینے میں محبت کی لگن ہوتی ہے
    وہیں جاتا ہے وہ ، محبوب جہاں ہوتا ہے

    اس طرح تم مری آنکھوں میں بسے رہتے ہو
    مجھ کو ہر اک پہ تمہارا ہی گمان ہوتا ہے

    اپنا احوال بتاؤ میری روداد سنو
    دل جو مل جائیں تو پھر فرق کہاں ہوتا ہے

    ہو سر راہ ملاقات یہ امکان نہیں
    ہاں مگر شوق یہ خوابوں میں جواں ہوتا ہے

    آ تش عشق کا انداز جدا ہے سب سے
    شعلے اٹھتے ہیں کہیں پر نہ دھواں ہوتا ہے

    میرے ہونٹوں پہ مچل اٹھتا ہے اک نام حسیں
    اس طرح فاش مرا سر نہاں ہوتا ہے

    ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتا مجھے اس کا سراغ
    موجہء برق تبسم وہ کہاں ہوتا ہے

    دور رہ کر کبھی بڑھتی ہے محبت غوری
    اور کبھی قرب میں الفت کا زیاں ہوتا ہے
     
  2. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری بیاض (21)

    عزت مآب اُستاد محترم جناب عبدالقیوم غوری صاحب کے نام ۔
    خود اُن کی اِس خوبصورت غزل کی زمین میں طالب علم کی ایک حقیر سی مگر سیکھنے کی نیک سے کوشش ۔


    راز یہ اہل محبت کا کہاں ہوتا ہے
    لمحہء ہجر ہر آن پھر سے جواں ہوتا ہے

    اُس کے سینے میں محبت کی لگن رہتی ہے
    اب ہر چہرے پہ اُس چہرے کا گماں ہوتا ہے

    اس طرح تم کو چُھپا رکھا ہے پلکوں تلے
    میری ہر نظر سے بس تو ہی عیاں ہوتا ہے

    حال دل تجھ کو سناؤں تری بات سنو
    تو جو مل جائے تو کب کچھ بیاں ہوتا ہے


    ہو سر راہ ملاقات بڑی خواہش ہے
    ہاں مگر خوابوں پہ تصرف ہی کہاں ہوتا ہے

    آ تش عشق جلاتی ہے اندر ہی کہیں
    دل سلگتے ہیں ، شعلہ نہ دھواں ہوتا ہے

    میرے ہونٹوں پہ نکھرتا ہے کوئی نام حسیں
    ہر روز مرا سر نوکِ سِناں ہوتا ہے

    ہر طرف دیکھ لیا پر نہ ملا اُس کا سراغ
    موجہء برق تبسم جو جواں ہوتا ہے

    دور رہ کر نہ پرکھ میری محبت آصف
    یوں پرکھنے میں الفت کا زیاں ہوتا ہے
     
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری بیاض (21)

    آصف بھائی بہت اچھی کوشش ہے مگر خون جگر کی ضرورت ہے الفاظ کو صوتی شکل دینے میں اور اوزان کے خیال رکھنے میں۔ اس کےعلاوہ میری غزل کے الفاظ کی ادائیگی میں روانگی کو بھی ملاحظہ فرمائیں۔

    آپ کے پاس ہیرا تو ہے مگر اسے تراشنے کی ضرورت ہے۔

    آپ کی بے ساختگی مجھے بہت بھلی لگتی ہے۔ سداخوش رہیں۔۔۔۔۔

    والسلام علیکم

    غوری
     
  4. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری بیاض (21)

    غوری بھائی ! میری گستاخی کو اپنی شفقت سے پزیرائی دینے کا شکریہ ! ہیرے موتیوں کی پہچان تو جوہری کو ہی ہوتی ہے ، مجھ سے موچی کمہار تو ہو سکتے ہیں ، جوہری نہیں ، ہاں‌ اگر آپ میرے ہاتھ اتفاق سے آئے پتھر کی چمک پہچان ہی چکے ہیں‌تو پھر اسے تراش بھی دیں ۔
     
  5. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری بیاض (21)

    استغفر اللہ۔۔۔
    کیوں گناہ گار کرتے ہیں
    میں تو خود طالب علم ہوں۔
    آپ میں بہت گن ہیں اور حاضر دماغی مجھے متاثر کرتی ہے اور مزاح تو جینے کی امنگ بڑھائے دیتا ہے۔

    میں آپ کیلئے بہت خاص احساس رکھتا ہوں۔۔۔۔۔

    سدا خوش رہیں۔۔۔۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں