1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میری بیاض (16)

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏13 ستمبر 2012۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غزل - معاملات محبت
    (اپنے استاد محترم شبیہ احمد خان اثر بدایونی کی الوداعی پارٹی میں کہی گئی غزل)
    - - - - -

    مانا وہ تھوڑی دیر ہی بس ہم سفر رہا
    لگتا ہے جیسے ساتھ مرے عمر بھر رہا


    احساس تک ہوا نہ کڑی دھوپ کا مجھے
    سایہ فگن وہ صورت شاخ شجر رہا

    خوش ہوں کہ تیرا ساتھ ملا اس لئے کبھی
    راہوں کی سختیوں کا نہ خوف و خطر رہا

    ہر سمت اک مفاد پرستوں کی بھیڑ تھی
    اس کا خلوص پھر بھی سدا معتبر رہا

    لفظ و بیاں کی ہو کہ رموز سخن کی بات
    فکر و خیال پر بھی اسی کا اثر رہا

    راضی رضا پہ ہوں دل غمگیں کے باوجود
    حسرت یہ ہے کہ قرب بہت مختصر رہا

    غوری معاملات محبت عجیب ہیں
    تھا اتنا پاس دور کوئی جس قدر رہا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں