1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میری بیاض (12)

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏21 جولائی 2012۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    صاحب ایمان
    ٭ ٭ ٭

    ایک ہے مذہب ہمارا ایک ہی قرآن بھی
    کاش اکثر لوگ ہوتے صاحب ایمان بھی

    آج کے خونی مناظر بھائی دشمن بھائی کا
    تھے وہ یوسف کے برادر تھے مگر انسان بھی

    میں نے جب دیکھا مرے مد مقابل دوست ہے
    ہار بھی پیاری لگی اچھا لگا نقصان بھی

    جذبہ صادق نہ ہو تو کام کچھ آتا نہیں
    پاس میں ہو خواہ کتنا ہی سرو سامان بھی

    اب دعائیں تک ہماری ہوگئی ہیں بے اثر
    لائے ہیں اعمال بد یہ ظلم کا طوفان بھی

    حال پتلا کردیا ہے ان دنوں مہنگائی نے
    اب مصیبت کی طرح لگنے لگے ہیں مہمان بھی

    عمر پیری کی نہیں ہے پھر بھی یہ عالم ہوا
    وقت سے پہلے خطا ہونے لگے اوسان بھی

    شیطنت کا اس کی اندازہ لگا سکتے ہیں آپ
    جب پنہ مانگے بشر سے آکے خود شیطان بھی

    کوئی اے غوری کرے سعی مسلسل تو ضرور
    مشکلیں راہوں کی ہوجاتی ہیں سب آسان بھی

    ٭ ٭ ٭
    عبدالقیوم خان غوری
     
  2. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری بیاض (12)

    ایک ایک لفظ سچائی میں ڈوبا ہوا ہے۔ ما شا ءاللہ
    بہت سچـّی آگہی ہے۔ کاش ہر انسان ایسے سمجھے۔آمین
    سچے موتی بکھیرے ہیں آپ نے جزا ء کم اللہ خیرا کثیرًا کثیرا
    اس پر اپنی یہ نظم یاد آ گئی
    جب خدا ایک، نبی ایک، اور ہے ایک کتاب
    ہوں مسلمان بھی کبھی ایک قباحت کیا ہے
     
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری بیاض (12)

    جزاک اللہ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں